تلونڈی موسیٰ خان – جب بھائی جان حفیظ کی ویڈیو کی دکان ہوا کرتی تھی، تو ایک لڑکی آکر ان سے ایسے کہا کرتی ، بھائی جان حفیظ ! میں نے پیارکیا ! تم میرے ہو ! دے دے دل ! میری جان !…..بھائی جان حفیظ انہی لفظوں میں کھو جاتے کہ وہ لڑکی آگے سے انکے خواب کو یہ کہ کر چکنا چور کر دیتی کہ : کیا ان میں سے کوئی بھی فلم آپکے پاس ہے ؟ پھر کیبل کا زمانہ آگیا ،فلموں کا کام ختم ہی ہوگیا ،بھائی جان حفیظ آجکل برگر اور رمضان میں سموسے کھلا کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں