گوجرانوالہ – ملک ویلفیر ٹرسٹ گوجرانوالہ کے چیرمین میجر ڈاکٹر عبد القیوم کی خالہ انتقال فرما گئیں. انکی نماز جنازہ آج شام ساڑھے سات بجے وائی بلاک پیپلز کالونی ادا کر دی گئی – انکی نماز جنازہ میں علاقے کی تمام سماجی ، دینی ، اور مختلف طبقہ فکر کی شخصیات نے شرکت کی. نماز جنازہ میں ملک ویلفیر ٹرسٹ کے بڑے عھدیداروں نے بھی شرکت کی. اپنے ایک پیغام میں قائد ملک ویلفیر ٹرسٹ جناب سردار یٰسین ملک ، وائیس چیرمین و صدر پنجاب حاجی ملک افضل ، ملک یامین شیخ ، ملک اصغر مانسوی نے میجر ڈاکٹر عبد القیوم کی خالہ کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے