تلونڈی موسیٰ خان – ناصر نصیر دو دن پہلے ہی ملائشیا کے کامیاب دورے سے
واپس لوٹے ہیں . ناصر نصیر کا جدہ سعودیہ میں ذاتی سیلون ہے ، ان کے کسٹمر بھی زیادہ تر سعودی ہیں . ناصر کو الله نے خوبصورت آواز اور خوبصورت دل سے نوازا ہے ، قارئین ! میں وضاحت کرتا چلوں . میں 2007 میں عمرہ کی سعادت کے لئے سعودیہ گیا ، تو ناصر نصیر اور راشد نصیر کی مہمان نوازی سے متاثر ہوۓ بغیر نہیں رہ سکا . جنہوں نے میری بہت عزت و خاطر کی اور واپسی پر میرے کندھے تحائف سے جھکا دیے اور ابھی یہ عظیم شخص جو چھٹیوں کے لئے پاکستان آے ہوۓ ہیں اور یھاں پر بلکل کسی کی ہیر کٹنگ نہیں کرتے ، مجھے کل سیٹلائٹ ٹاون ملے اور فرمانے لگے علامہ صاحب میں آپ کی ہیر کٹنگ کرنا چاہتا ہوں اب ہی فرمایے کہ میں اس عظیم شخص کا احسن کیسے اتاروں گا . ناصر کی آواز میں کشور بولتا ہے میں کئی دفعہ اپنی غیر حاضر دماغی کی وجہ سے ان کی آواز فون پر پہچان نہیں پاتا تو پھر یہ خوبصورت شخص مجھے سعودیہ سے فون پر اپنی پر ترنم آواز میں مجھے گانا سنا کر یاد دلاتے ہیں . گھر سے بے گھر کر گئیں کروٹیں نصیب کی ……….. دور کتنی ہو گئیں جو منزلیں قریب تھیں