تقریب حلف برداری

قیصر اقبال رحمانی ( فیصل چاول سٹور والے ) آف تلونڈی موسیٰ خان ،
رحمانی ویلفیر ٹرسٹ فرید ٹاؤن کے صدر منتخب ہو گۓ اس موقع پر ای ڈی او فنانس جناب طارق محمود رحمانی نے ان سے حلف لیا
اس موقع پر مرکزی رحمانی برادری کی ساری قیادت موجود تھی . تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا . صدر قیصر اقبال رحمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ خدمت کا جذبہ لے کر میدان میں اترے ہیں ، اور وہ برادری کے ہر غریب او امیر کا جائز کام بلا امتیاز کروائیں گے . 
 آخر میں ای ڈی او فنانس جناب طارق محمود رحمانی نے اپنے خطب میں تمام حاضرین کو کہا کہ وہ خواب خرگوش سے جاگیں اور اگلی نسل کی کامیابی کے لئے اپنا دن رات ایک کر دیں . بعد میں تمام حاضرین کو کھانا کھلایا گیا  

2 comments for “تقریب حلف برداری

  1. October 27, 2011 at 1:35 pm
    نائس ورک
  2. علامه افتخار احمد خالد
    October 28, 2011 at 7:56 am
    تھینک یو!! سر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *