گلشن مالک میں ایک پھول اور کلی کا اضافہ، سعودیہ ،جاپان اور پاکستان میں مٹھایاں تقسیم ، مبارکبادوں کے ڈھیر

چاچا مالک

تلونڈی موسیٰ خان –  چیف ایگزیکٹو تلونڈی ڈاٹ نیٹ ، خاور کنگ کے چچا زاد بھائیوں ثنااللہ مقیم سعودیہ اور ذکا الله مقیم تلونڈی موسیٰ خان کے گھر میں الله نے نعمت اور رحمت عطا فرمائی ہے ، خاور کے چچا مالک مرحوم کے لگاۓ ہوے باغ میں ایک پھول اور کلی کا اضافہ ہوا ہے- ثنآالله کے ہاں بیٹا اور ذکا الله کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی ہے ،جس سے خاندان ،رشتہ داروں ، عزیزوں اور دوستوں میں خوشیوں کی لہر دوڑ گئی ہے . سعودیہ میں ثنااللہ کے بھائی عطااللہ اور دوستوں نے مٹھایاں بانٹی ہیں جن میں پرویز احمد انصاری نمایئندہ خصوصی تلونڈی ڈاٹ نیٹ سر فہرست ہیں ، جبکہ جاپان میں کنگ خاور نے دوستوں میں مٹھایاں بانٹی ہیں ، اسکے علاوہ نوید رحمانی نے بھی اپنے دوستوں میں مٹھایاں بانٹ کر خوشی کا اظہار کیا ہے، جبکہ تلونڈی میں حاجی غلام مرتضیٰ عرف ننھا ، بردار خاور کنگ ، فہد مصطفیٰ برخوردار خاور اور زکاء الله برادر ثنااللہ ،عطا الله نے مٹھایاں بانٹ کر دلی مسرت کا اظہار کیا ہے. خوشیوں کے اس خاص موقعہ پر چیف ایڈیٹر تلونڈی ڈاٹ نیٹ علامہ افتخار احمد خالد نے ثنااللہ ،   زکاء الله   ،عطا الله  کے گھر جاکر اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی ہے اور الله سے  انکے بچوں ،اور خاندان کی سلامتی کی دعا کی ہے، اپنے ایک پیغام میں علامہ افتخار نے جاپان میں مقیم خاور کنگ، سعودیہ میں مقیم ثناءاللہ ، عطا الله اور انکے دوست پرویز کو بھی مبارکباد بھیجی ہے، جبکہ تلونڈی میں مقیم خاور کنگ کے والد جناب حاجی صادق صاحب ،چچا طفیل صاحب ، حاجی ننھا ،ذکااللہ ،فہد اور انکے تمام خاندان کو مبارکباد  دی ہے 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *