نواز پان شاپ .تلونڈی موسیٰ خان میں نواز پان شاپ ایک ایسی دکان ،یا یوں کہیئے ایک ڈیرہ ہے.جہاں بیٹھنے والے احباب نہ تو سگریٹ پیتے ہیں اور نہ پان کھاتے ہیں…..بلکہ یہ سب جوان اخبار پڑھتے ،تبصرے کرتے ہیں ،ان سب کا ٹھرک کرکٹ ہے ….یہ ڈیرہ اس وجھہ سے بھی منفرد حثیت کا حامل ہے کہ، یہاں چغلیاں نہیں کی جاتیں .بلکہ یہ کہنا بھی مناسب ہوگا کہ یہ لاہور کا ” پاک ٹی ھاوس’ ہے. زیر نظر تصویروں میں بیٹھے ہیں،نواز صاحب ،وقاص صاحب،مبین چیمہ صاحب،عمر بٹ صاحب،اور نبیل چیمہ صاحب.
آپ نے اکثر دیکھا ہوگا .کہ پان شاپ والے خود بہت پان کھاتے یا سگریٹ پیتے ہیں،سب سے زیادہ ہونٹ سرخ اور دانت خراب پان شاپ والے کے ہوتے ہیں.لیکن حیرت کی بات کہ نواز صاحب ،نہ ہی پان کھاتے ، اور نہ ہی سگریٹ پیتے ہیں، صرف اہل علاقہ کی یہ خدمت کرکے انھیں خوش دیکھنا چاہتے ہیں…..
4 comments for “نواز کے پان لبوں کی شان،نواز کے دوست نواز کی جان”