ایک کالم ‘علامہ افتخار ‘ کے نام تحریر- محمد سعید اعوان


قارئین سب سے پہلے اپنا تعارف کرانا ضروری سمجھتا ہوں.میرا نام محمد سعید اعوان ہے.گوجرانوالہ <اروپ>سے میرا تعلق ہے. درس و تدریس میرا شعبہ روزگار ہے. پاک انڈیا پیس فورم گوجرانوالہ چیپٹر اور ہیومن رائیٹس
کمیشن آف پاکستان <گوجرانوالہ> کا چیئر پرسن ہوں ‘دی نیوز’ اخبار میں شوبز رپورٹر ہوں. میرا مشغلہ اچھی کتابیں پڑھنا ہے. جن میں
بالخصوص سفرنامے شامل ہیں. یہ 2004 کی بات ہے میں جناح لائبریری کے سفر نامہ سیکشن میں کسی ایسے سفرنامے کا متلاشی تھا. جو میں نے پہلے نہ پڑھا ہو. کہ میری آنکھوں کے سامنے ایک کتاب جس کا نام ”گھر کیسا لگا ہے ” میری توجہ کا مرکز بن گئی. میں لائبریری کے ایک کونے میں اسے لے کر بیٹھ گیا میں نے اس سے پہلے ملک کے ممتاز سفر نامہ نگاروں کے دلچسپ سفر نامے پڑھے تھے. مجھے یہ اتنا پسند آیا کے میں ایک ہی نشت میں اس کو مکمل پڑھ چکا تھا. رایٹر کا نمبر اس پر درج تھا. میں نے موبائل سے نمبر ڈائل کیا.اس شخص کے لہجے میں شائستگی اور محبت تھی میں نے اسے گوجرانوالہ فرای ماسٹر پر ملنے کی خواہش کر دی اگلے دن میں اور علامہ افتخار آمنے سامنے بیٹھے ہوے تھے.بڑی گپ شپ ہوئی. یہ پہلی ملاقات اتنی خوبصورت تھی،کہ دوستی میں بدل گئی.میں اور میری بیوی درجنوں مرتبہ علامہ افتخار کا سفرنامہ پڑھ چکے ہیں. میں نے کھانا منگوایا ..پیسے یہ شخص دے رہا تھا،پھر میں نے اسے سختی سے منع کیا.میں نے اسے کہا کہ مجھے پچاس کتابیں چاہئیں ،کیونکہ اپنی فورم کے ممبران اور دوستوں کو دینی ہیں،یہ اس سے اگلے روز کتابیں اٹھائے چلا آیا.اور مجھے وہ سب کتابیں تحفے میں دے رہا تھا.میں نے سوچا یار یہ تو بڑا عجیب شخص ہے،یہ کر کیا رہا ہے.کہنے لگا یار گھر میں بیشمار ہیں.دوست پڑهیں گے،خوش ہونگے ،کوئی فرق نہیں پڑتا .میں نے اسے کہا میرے بھائی میں نے تمہاری کتابیں دوستوں کو بیچنی ہیں.یہ نہیں مان رہا تھا،بہرحال بڑی مشکل سے اسے آمادہ کیا،اور اس سے اگلی ملاقات پر میں نے اسے کتابوں کے پیسے دِیے،جسے اس نے بڑی ہچکچاہٹ اور مشکل سے وصول کیا.اب سے کوئی سال ڈیڑھ پہلے اس نے مجھے تلونڈی ڈاٹ نیٹ کے بارے تفصیل سے بتایا ،کہ جاپان سے ایک دوست خاور کھوکھر نے یہ ویب سائیٹ تیار کی ہے.اسکے اخراجات وہی دوست ادا کر رہا ہے.مجھے بڑی حیرت اور خوشی ھوئی، کہ فی زمانہ بھی ایسے عظیم آدمی موجود ہیں،جو اردو ادب ،پاکستان ،اور اپنے دیہات کی بلا غرض ، اس خوبصورت انداز سے خدمت کر رہے ہیں.جو واقعی انتہائی قابل رشک ہے.ان لوگوں نے اپنے گاؤں کو دنیا کے نقشے پر نمایاں کر دکھایا ہے.جس پر میں اور میرے تمام دوست خاور کھوکھر اور علامہ افتخار کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں. قارئین، پاکستانی اخبارات اشتہارات کی مدد سے چلتے ہیں. مگر گھر کے چولہے کے لئے بڑی چیزیں ملائیں تو کھانا بنتا ہے.نلکا ساری زندگی دوسروں کو پانی پلاتا ہے، لیکن نلکے کو کبھی کسی نے نہیں پوچھا کہ کیا تمھیں بھی پیاس لگی ہے.یہ شخص کبھی کسی سے سوال نہیں کرے گا،چپ چاپ خدمت کرتا جایگا ،کیوں نہ ہم سب ملکر اپنے اپنے حصے کی شمع جلائیں،کہ تاریکی پیچھے رہ جا ۓ. علاقے کی خدمت کا ایک طریقہ یہ بھی ہے.کہ ہم تاریخ محفوظ کرنے والوں کے ہاتھوں میں ہاتھ دیں،تلونڈی ڈاٹ نیٹ کے ہی توسط سے میری آپ سب سے درخواست ہے،کہ اس خوبصورت سائیٹ کو اور بھی زیادہ خوبصورت بنانے میں،علامہ کا بھرپور ساتھ دیں. کہیں ایسا نہ ہو کہ،
اشارہ تو مدد کا کر رہا تھا ڈوبنے والا ،مگر یاران ساحل نے سلام الوداعا سمجھا . بڑی مشکل سے اس کا اکاونٹ نمبر لیا ہے.جو درج ہے. افتخار احمد خالد -اے بی ایل،سٹلائیٹ ٹاؤن برانچ گوجرانوالہ . اکاونٹ نمبر- 6-5810-100-01
برانچ کوڈ -0566

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.