تلونڈی ڈاٹ نیٹ کی عمر ایک سال سے زیادہ ہوچکی ہے، میں اور میرے تمام دوست اور بھائی تلونڈی ڈاٹ نیٹ ٹیم کی بہترین کاوش اور کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں. ہم سب کی نیک تمنائیں ،اور دعائیں آپکے ساتھ ہیں.آپ نے تلونڈی اور اہل علاقہ کے ساتھ ساتھ بیرون ملک مقیم بھائیوں کے لئے ایک بہترین اور فائدہ مند کوشش کی ہے جسکی وجہ سے پردیس میں مقیم لوگ اپنوں سے ہمیشہ رابطے میں رہتے ہیں اور انھیںحالات سے آگاہی ہوتی رہتی ہے. آخر میں آپ سے ہم سب کی گزارش ہے کہ خدارا تلونڈی کی سڑک کی حالت زار کی طرف حکام کی توجہ دلائیں. کہ اب بہت ہوچکا اب تو گوجرانوالہ کی ایک ایک گلی کنکریٹ کر دی گئی ہے،پھر ہم سے ہی سوتیلی ماں والا سلوک کیوں.؟
سعد بھائی اور دیگر ہمدرد دوستو !! تلونڈی ڈاٹ نیٹ کی پسندیدگی کا بیحد شکریہ . اور جہاں تک پسرور روڈ کی حالت زار کا تعلق ہے،بڑی مرتبہ تلونڈی ڈاٹ نیٹ کے توسط سے حکام بالا سے التجا کی ہے.پھر تمام اہل علاقہ درخواست کرتے ہیں،کہ خدارا اس سڑک کو ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کروا دیں ،یا پھر ہمارے پاس آئندہ ووٹ لینے مت آیں.