تلونڈی موسیٰ خان- سعدی زرگر کا بیٹا اشفاق عرف منشی گوجرانوالہ سے واپسی پر ریلوے لاین کراس کرتے ہوے موبایل پر کال سن رہا تھا ، اس اثنا میں لاہور سے آنیوالی ٹرین کو بلکل نہیں دیکھ سکا ،لوگوں کے شور مچانے پر بھی اسے پتا نہیں چل سکا ،ٹرین اسے روندتے ہوے آگے نکل گئی.ٹرین کے رکتے رکتے اس جوان کے جسم کے تین ٹکڑے ہوچکے تھے.اشفاق کی شادی کو ابھی ایک ماہ ہوا تھا. گھر والوں اور اسکی بیوی کو جب پتا چلا تو وہ اس صدمے سے بیہوش ہوگئے .اس المناک واقعے سے پورا گاؤں سوگوار ہوگیا.اشفاق کا والد سعدی زرگر اشفاق کی شادی کے دوسرے دن ہی الله کو پیارا ہوگیا تھا. اشفاق کا خاندان گزشتہ کئی برسوں سے پٹرول پمپ کے پاس رہایش پزیر ہوگیا تھا. پہلے انکا گھر اونچی مسجد کے پاس ہوتا تھا.اشفاق کے دوسرے بھائیوں کے نام ارشد ،رمضان اور پپ ہیں.