مستانہ سبزی فروش کو تلونڈی میں کون نہیں جانتا ، اسکا اصلی نام الطاف ہے،کوئی کوئی جانتا ہے. یہ اپنی سبزی کے ٹوکرے زمین پر سجایا کرتا تھا.
اور وہ جگہ تھی ،
چچا صادق صاحب کی دکان کے سامنے اور چوھدری مشتاق چیمہ صاحب مرحوم کی کوٹھی کی دیوار کے ساتھ ،
علاقے بھر سے لوگ اسکے پاس سبزی لینے آیا کرتے تھے.اسے موٹرسائیکل چلانے کا بڑا شوق تھا.
مجھ سے موٹرسائیکل لیکر یہ چنڈالی گاؤں جایا کرتا تھا.
میں نے بھی کبھی انکار نہیں کیا ،کیوں کہ جب یہ واپس آتا،
تو موٹر سائیکل ٹینک بھرا ملتا تھا،آج مستانہ ریٹائر ہوچکا ہے، اسکا بیٹا اڈے پر ماسٹر مختار ککڑانوالیہ کے گھر کی دیوار کے باھر سبزی لگاتا ہے، بڑے اخلاق والا لڑکا ہے. مجھے اسکا اصلی نام نہیں یاد آرہا مگر سب پیار سے اسے بدوملہی کہتے ہیں.
1 comment for “تلونڈی کی رونقیں”