تلونڈی موسیٰ خان کے مین اڈے پر چچا قادر ماچھی کا ہوٹل بہت مشھور تھا.اس کے ہوٹل کے چنے چاول اور ان کے اوپر پودینے والے دہی کا رائتہ اور پیاز اس کی خوشبو ہی علیحدہ تھی. چچا قادر ہانڈی میں رکھے ہوے رائتے کو ڈوئی سے نکال کر چاولوں کی پلیٹ میں ڈالتا.خدا سے رو رو کر،اور درباروں پر ناچ ناچ کر چچا قادر نے الله سے بیٹا مانگا ،الله نے چچا قادر کو کئی بیٹیوں کے بعد بیٹا عطا کیا جس کا نام اس نے بوٹا رکھا. آج چچا قادر اس دنیا میں نہیں ہے لیکن الله نے اس کے گھر جو بوٹا لگایا آج اس کی جڑیں پھیل گئی ہیں.الله نے چچا قادر کو کئی پوتے عطا کر دیے ہیں. بوٹا اور اس کے بیٹے تلونڈی موسیٰ خان میں ایک کامیاب ہوٹل کے مالک ہیں.
3 comments for “چچا قادر ہوٹل .”