کچھ سال پہلے تک اہل گاؤں گول گپے ،
فروٹ چاٹ،دہی بھلے کھانے کے لئے شہر کا رخ ہی کرتے تھے.آجکل آپکو یہ تمام چٹ پٹی اشیا خوردو نوش ڈورسٹیپ پر دستیاب ہیں.صرف اس کام کے لئے اضافی کرایہ خرچ کرکے شہر جانے کی ضرورت نہیں مجھے گاؤں کے ایک معتبر زمیندار نے چوہدری الطاف چیمہ مرحوم پرانی والیے کا ایک واقعہ سناتے ہوے بتایا ،ایک دفعہ چوہدری الطاف اپنے دوستوں کے ہمراہ سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ میں دہی بھلے کی مشہور دکان پر کھڑا، دکان دارکو پنجابی میں کہا: بھائی تن پلیٹان بھلے دے،دکان پر رش تھا،ایک خاتون بعد میں آکر دکاندار کو اردو میں بولی بھائی صاحب ‘تین پلیٹ دہی بھلے دو.دکاندار نے خاتون کو دہی بھلے چوہدری صاحب سے پہلے دے دیے ،چوہدری صاحب دکاندار کو بولے،او بھائی تین تے بڑی جلدی سنیا ای ،تے تن تیرے کولوں سنیا نئیں گیا.باسی والے کا امین تلونڈی بس سٹاپ پر رات کے وقت گول گپے بیچنے کے لئے کھڑا ہے.