تلونڈی موسیٰ خان -تاریخی روڈ ،پسرور روڈ جسے ڈیفینس روڈ کہا جاتا ہے،کیوں کہ ہماری پاک فوج کی ضرورت کے لئے اسے 1965 میں بنایا گیا تھا.اسکے بعد اس سڑک کی طرف کسی نے بھی توجھ نہیں دی،آبادی بڑھتی گئی، ٹریفک بڑھتی گئی ،حادثات بڑھتے گئے،اب تک کئی قیمتی جانیں سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں. کیا یھاں انسان نہیں بستے، کیا اس سڑک کے اطراف بسے لوگ آپکے ووٹر نہیں ہیں.کیا یہ روڈ لاوارث ہے. یاد رکھیے اگر آپ کو اس علاقے کے مقیموں کا خیال نہیں ہے، تو یہ بھی آپ کا خیال کرنا چھوڑ دیںگے اور ایک دن آپکی داستان بھی نہ ہوگی داستانوں میں.محترم قارئین یہ تصاویر رو رو کر اس سڑک کی حالت زار بیان کر رہی ہیں.ایسے لگتا ہے،جیسے ٹریفک دریا سے گزر رہی ہے. ساتھ والی گلی میں سکول ہے. بچے بڑے کھلے مین ہول کے پاس سے روزانہ گزرتے ہیں.جس سے کوئی بھی حادثہ پیش آسکتا ہے. اب بھی موقع ہے. ارباب اختیار سن لیں ،ورنہ اس دنیا میں اور پھر اگلی دنیا میں،ان لوگوں کے ہاتھ ہونگے اور آپکے گریبان.