پسرور روڈ کے مقیموں کو مبارک ہو، تلونڈی ڈاٹ نیٹ، اور ایکسپریس نیوز پر پسرور روڈ کی خستہ حالی پر متعدد بار شایع کی گئیں خبروں اور تصویروں ،اور اہل علاقہ کے بار بار کیے گئے احتجاج کے بعد بالاخر حکام بالا نے فوری ایکشن لے لیا -کمشنر گوجرانوالہ جناب سید واہلہ چند روز پہلے بذات خود تلونڈی موسیٰ خان تشریف لاۓ،انکی خاص کاوشوں سے حکومت پنجاب نے پسرور روڈ کی تعمیر کی منظوری دیدی . سڑک کی یہ تعمیر چھچروالی پل سے لیکر پسرور شہر تک ہوگی . جس پر ایک ارب روپے خرچ ہونگے. سڑک کی تعمیر کا کام جولائی سے شروع ہو جایگا.
4 comments for “پسرور روڈ کی تعمیر جولائی سے شروع- حکومت نے منظوری دیدی”