گزشتہ دنوں سائینس بیس سکول کے بچوں کو ڈی آئ جی گوجرانوالہ کی خصوصی دعوت پر تھانہ پیپلز کالونی ، اور ڈی آئ جی آفس کا دورہ
کروایا گیا.
اس موقعہ پر ڈی آئ جی جناب احمد مبارک احمد صاحب کی خصوصی ہدایت پر بچوں ، اساتذہ ، اور میڈیا کو بریفنگ دی گئی ،
جس میں درخواست دینے کا طریقہ کار، پولیس اسٹیشن کے مختلف سیکشن، مال خانہ، کمپیوٹر برانچ ، تفتیشی کمرہ ، حوالات شامل تھے، اس دورے کا خاص مقصد یہ تھا، کہ پولیس اور پبلک کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کو ختم کیا جاے، بچوں میں جرم کے خلاف شعور اجاگر کیا جاے ، اور پبلک اور پولیس میں مثبت رابطے کا رجحان بڑھایا جاے، اس موقعہ پر بچوں اور بڑوں کو سوالات کرنے کا بھی موقعہ دیا گیا، بعد میں ڈی آئ جی صاحب نے خطاب کیا ، جس میں انہوں نے سانحہ کلر کہار ، ملت سکول فیصل آباد میں جاں بحق ہونے والے طالب علموں کے لئے فاتحہ خانی کی. دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی صورتحال میں بچے اور بڑے کس طرح سے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں، اس بارے میں بریفنگ دی، اور آخر میں بہترین ریفریشمنٹ سےنوازا گیا، اس خوبصورت موقعہ پر ایک جوان افسر نے کہا کہ ہمارا یہ عہد ہے کہ اب پولیس کھاے گی نہیں ،بلکہ کھلائے گی.
Edited By Fahad Mustafa