آج ملک ویلفیر ٹرسٹ کے مرکزی قائدین جناب چیرمین میجر ڈاکٹر عبدل قیوم، وائیس چیئرمین اور پنجاب کے صدرحاجی ملک محمد افضل ، ٹرسٹی جناب ملک عبدل رحمان ، چیرمین نشر و اشاعت جناب ملک افتخار ، چیرمین ملک ویلفیئر ٹرسٹ ہسپتال کنسٹرکشن کمیٹی جناب حاجی عبدل رشید ، ملک فاروق سیکرٹری ، علامہ افتخار احمد خالد ، میاں صاحب اور دیگر نے علی پور چٹھہ کا دورہ کیا ، جہاں پر ٹاون ناظم جناب ملک مقصود ، علی پور چٹھہ کے صدر جناب ملک مشتاق احمد ، سینئر عہدے دار ملک خرم شہزاد استقبال کے لئے کھڑے تھے . یہ تمام لوگ سب سے پہلے جناب خرم شہزاد کے گھر گئے اور ان کے بہنوئی کی وفات پر فاتھ خوانی کی جو چند دن پہلے ملائشیا میں ایک حادثے میں وفات پا گۓ تھے . بعد ازاں یہ تمام افراد ملک مشتاق احمد صدر ملک ویلفیر ٹرسٹ علی پور چٹھہ کے گھر دعوت پر گئے جس کا انہوں نے خصوصی انتظام کیا تھا بہترین من و سلوا سے مہمانوں کی تواضع کی گئی ، نماز مغرب ادا کرنے کے بعد یہ قافلہ واپسی کے لئے روانہ ہوا . اس موقع پر مرکزی قائدین نے علامہ افتخار احمد خالد کو ملک ویلفیر ٹرسٹ کے نائب ناظم ٹاون کی ذمہ داری سونپنے کا اعلان بھی کیا[nggallery id=73]