23 سال کے بعد ایک ملاقات چوہدری ظفر صاحب کے ساتھ

علامه صاحب اور چوھدری ظفر

1988 میں قارئین جب میں جاپان پہلی بار گیا تھا تو وہاں پر ایک مشھور ڈیرہ چوہدری ظفر کا بھی ہوا کرتا تھا چوہدری صاحب اچھے سنگر بھی واقع ہوے ہیں جو پردیس میں رہنے والے پاکستانیوں کے لئے اپنی اچھی آواز سے محفل کو رنگین بنایا کرتے تھے آج سے دو تین دن پہلے باتوں باتوں میں ماضی کی باتیں ہو رہی تھیں گوجرانوالہ کے مارشل طارق صاحب جن سے میری آشنائی تھوڑے دنوں سے ہی ہے جب انہوں نے میرے سامنے چوہدری ظفر کا نام لیا اور بتایا کے وہ ان کے اچھے دوست ہیں مارشل صاحب نے چوہدری ظفر کو اسی وقت فون کیا کہ علامہ صاحب کو کیا آپ جانتے ہیں ہم اس وقت اکٹھے بیٹھے ہوے ہیں ٹھیک چند منٹ بعد چوہدری صاحب اڑتے ہوے ہمارے پاس آ گۓ اور پھر گھنٹوں بھر ہماری ملاقات رہی جس میں انہوں نے نام لے لے کر دوستوں کے بارے میں پوچھا جن میں خاور کھوکھر صاحب ، ارشاد چیمہ ، گوگی چیمہ ، اور دیگر بیشمار دوستوں کے نام تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.