مرکزی قائدین ملک ویلفیر ٹرسٹ گوجرانوالہ کا دورہ تلونڈی موسیٰ خان ، باورے ، چک خلیل و بھٹی بھنگو

     مرکزی قائدین ملک ویلفیر ٹرسٹ گوجرانوالہ ڈاکٹر میجر عبدلقیوم ملک ، حاجی ملک محمد افضل ، ملک افتخار احمد ، ملک محمد شریف ، ملک الله دتہ ، ملک حاجی عبدل رشید ، ملک فاروق و دیگر نے تلونڈی موسیٰ خان ، باورے ، چک خلیل و بھٹی بھنگو کا دورہ کیا . تلونڈی میں ان کا بھر پور استقبال کیا گیا  وہ کچھ دیر علامہ افتخار ملک اور گاؤں کے معززین کے پاس رکے ، بعد ازاں یہ سارا قافلہ باورے رکا جہاں ملک مشتاق اور ملک برادری آف باورے ان کے استقبال کے لئے موجود تھی ، تلونڈی تا بھٹی بھنگو جگہ جگہ بینرز آویزاں تھے ، یہ قافلہ جلوس کی شکل میں چک خلیل پہنچا تو وہاں پر ملک یوسف ، ملک آصف ، حافظ صاحب و ملک برادری کے لوگ موجود تھے ، جگہ جگہ فضا میں نعرے بلند ہو رہے تھے . جس میں ملک محمد افضل زندہ بعد ، مرکزی قائدین زندہ باد و ملک ویلفیر ٹرسٹ زندہ باد کے نعرے لگانے جا رہے تھے . بھٹی بھنگو پہنچتے ہی ماسٹر رسول بخش ملک ، ملک خوشی محمد و بھٹی بھنگو ملک برادری کے جوان مرد و بزرگ استقبال کے لئے کھڑے تھے . ایک بار پھر فضا میں ملک افضل کے نعرے بلند ہوے ، تمام مہمانوں کو نہایت تعظیم کے ساتھ جلسہ گاہ میں لایا گیا . تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ، بعد میں نعت شریف پیش کی گئی . پھر باقاعدہ کاروائی شروع ہوئی جس میں باورے ، چک خلیل ، بھٹی بھنگو کے عھدے داروں نے خطاب کیا سٹیج کے فرائض علامہ افتخار ملک نے نبھانے ، پھر مرکزی قائدین کے خطب کی باری ائی چیرمین کنسٹرکشن کمیٹی حاجی عبدل رشید نے ملک ویلفیر ہسپتال کی تعمیراتی سرگرمیوں اور ان کی لاگت کا ذکر کیا . چیرمین نشرواشاعت ملک افتخار احمد نے برادری میں اتحاد پر زور دیا . ملک شریف صاحب اور ملک خوشی محمد نے مختصر خطب کیا اور بھٹی بھنگو میں دستکاری سکول کے قیام پر مرکزی قائدین کا شکریہ ادا کیا . چیرمین ملک ویلفیر ٹرسٹ  ڈاکٹر میجر عبدلقیوم ملک نے ممبران سے حلف لیا . آخر میں وائس چیرمین حاجی ملک محمد افضل نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان ہماری طاقت ہیں ، آئیں آگے بڑھیں اور ہم سے مل کر پسے ہوے عوام کی خدمت میں اٹھ کھڑے ہوں . آپس میں سلوک و اتفاق کو فروغ دیں. آخر میں نوجوان شاعر ملک اعجاز احمد نے اپنی خوبصورت غزلوں سے تمام حاضرین کو محظوظ کیا      [nggallery id=94]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.