(عثمان چٹھہ خصوصی رپورٹر تلونڈی ڈاٹ نیٹ) فلاحی و اصلاحی کمیٹی ٹھٹھہ اعظم خاں کے زیر اھتمام بارہ ربیع ال اول کو ایک عظیم الشان محفل میلاد منعقد کی گئی جس میں ٹھٹھہ اعظم خاں کے بچوں ، نوجوانوں اور بزرگوں نے بھرپور شرکت فرمائی اور اپنے آقا نا مراد تاجدار مدینہ حضرت محمد کی بارگاہ اقدس میں گلاباۓ عقیدت کے پھول نچھاور کیے . ایک بڑے جلوس کی شکل میں لوگ نعرہ تکبیر اور نوں رسالت کی صدا بلند کرتے ہوے . میلاد چوک میں اکٹھے ہوے اور وہاں اخوت ، یگانگت اور بھائی چارے کا بھرپور مظاہرہ دیکھنے میں آیا ممتاز مذہبی سکالر الحاج پروفیسر جاوید اقبال چٹھہ نے سیرت نبی پر ایک تقریر فرمائی اور تمام مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی تلقین کی جو اس وقت کی ایک اہم ضرورت ہے آقا نامدار کی بارگاہ اقدس میں ننھے بچوں اور ثنا خواں مصطفیٰ نے نعتیں سنا کر حاضرین کے دل موہ لئے اس پرنور محفل میں لوگوں کی شمولیت قابل رشک تھی ہر آنکھ آقا کے عشق میں سرشار نظر آتی تھی ٹھٹھہ اعظم کی میلاد کمیٹی ہر سال بہت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ آقا کا میلاد منانے کا اہتمام کرتی ہے جو سارا سال بھی ٹھٹھہ اعظم خاں کے لوگوں کی ہر خوشی غمی میں بھی شریک رہتی ہے اور لوگوں کے مسائل پر بھی بھرپور توجہ دیتی ہے [nggallery id=107]