نیشنل سپیریر سکول سسٹم سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ میں رزلٹ ڈے و تقسیم انعامات کا انعقاد

نیشنل سپیریر سکول سسٹم سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ میں رزلٹ ڈے و تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت جناب راشد بھٹہ نے کی جب کہ سٹیج کے فرائض وکٹری کالج گوجرانوالہ کے ڈائریکٹر جناب قیصر بھٹہ نے انجام دیے . تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور بعد میں بچوں نے نعت رسول مقبول پڑھی ، اور بچوں نے ملی نغموں پر اپنی بہترین پرفارمنس سے مہمانوں کے دل جیت لئے . اس سکول کا سٹاف بڑا محنتی اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے . مہمانوں میں بچوں کے والدین کے علاوہ جناب رؤف مشتاق چیمہ اور جناب ناصر بھٹہ تھے جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر علامہ افتخار احمد خالد کو دعوت دی گئی تھی جنہوں نے اپنے خطاب میں بچوں کو تعلیم کی اہمیت اور اساتذہ کی عزت و توقیر کی ضرورت پر زور دیا اور بعد آزاں امتیازی نمبر حاصل کرنے والے بچوں اور اساتذہ میں انعامات ، اسناد ، شیلڈز تقسیم کیں اور انھیں میڈل پہناے . جناب قیصر بھٹہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ فروغ تعلیم کے لئے اپنی زندگی وقف کر چکے ہیں . سکول کے ڈائریکٹر جناب راشد بھٹہ نے اپنے خطاب میں والدین کو یقین دلایا کہ اس سکول میں تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی بہترین تربیت بھی کی جاتی ہے تا کہ وہ معاشرے میں اپنے والدین اور ملک کا نام روشن کر سکیں . مختصر سے عرصے میں نیشنل سپیریر سکول سسٹم سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ نے شہر بھر کے نامور سکولوں میں اپنی پہچان بنا لی ہے اور والدین جوق در جوق اپنے بچوں کو نیشنل سپیریر سکول سسٹم سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ میں داخل کروا رہے ہیں[nggallery id=138]

        
   

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.