نیکی کبھی رائیگاں نہی جاتی

   امریکہ میں ایک لڑکا اخبار بیچ کر اپنا اور اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتا تھا . ساتھ ساتھ وہ اپنی تعلیم بھی جاری رکھے ہوے تھا . ایک دن وہ لوگوں کے گھروں میں اخبارات پھینک رہا تھا جبکہ اسے زوروں کی بھوک لگی ہوئی تھی . ایک خاتون نے جب اخبار وصول کیا تو اس نے محسوس کیا کہ یہ لڑکا بھوکا ہے . خاتون نے اسے پیار سے اپنے ڈرائینگ روم میں بیٹھایا اور خود کچن میں چلی گئی . اس نے بریڈ کے دو تین سلائس گرم کیے اور ساتھ ایک گلاس میں دودھ لیا اور ڈرائینگ روم میں جا کر اس پیپر بواۓ کو جا کر دیے . بچے نے تشکر آمیز نگاہوں سے خاتون کی طرف دیکھا اور ناشتے میں مشغول ہو گیا ، ناشتے سے فارغ ہونے کے بعد اس نے شکریے کے ساتھ خاتون سے اجازت لی اور آگے نکل گیا . وقت کا پہیہ تیزی سے چلتا گیا ، کئی سال گزر گۓ ، وہی خاتون بہت بیمار پڑ گئی ، وہ ایک ہسپتال میں چیک اپ کے لئے گئی تو اسکی بیماری کی نزاکت پر اسے ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ، اس خاتون کی صحت دن بدن بہتر ہوتی جا رہی تھی لیکن اسے ایک فکر کھاے جا رہی تھی کہ اب وہ جب ہسپتال سے فارغ ہو گی تو اس کا بل کیسے ادا کر پانے گی ، اس کی باقی کی زندگی تو یہ قرضہ اتارتے اتارتے گزر جاۓ گی . جس دن اسے ہپتال سے ڈسچارج ہونا تھا ، ہسپتال کے عملے کی ایک خاتون اس مریضہ کی فائل لے کر اس کے پاس آئ اور اس مریضہ کو کہا کہ وہ اس پر دستخط کرے ، خاتون مریضہ نے بل کے خوف سے کانپتے کانپتے جب فائل کو کھولا تو بل کی رسید پر لکھا تھا 
                                      ڈبل روٹی اور دودھ کا گلاس 
اور پیچھے کھڑا جو ڈاکٹر مسکرا رہا تھا وہ وہی اخبار بیچنے والا لڑکا تھا جو اب بہت بڑا ڈاکٹر بن چکا تھا

                   








Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.