ملک ویلفیر ٹرسٹ ہسپتال گوجرانوالہ میں ملک برادری کا اکٹھ

  آج ملک ویلفیر ٹرسٹ ہسپتال گوجرانوالہ میں ملک برادری کا اکٹھ کیا گیا تنظیمی لحاظ سے مشاورتی کونسل کا اجلاس تھا . جس میں علاقے بھر سے ملک برادری کے نمایندگان ، ممبران و عھدے داران نے شرکت کی پروگرام 4 بجے سپہر ملک ویلفیر ٹرسٹ ہسپتال کے ہال میں منعقد کیا گیا اور اس کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا ، حاجی ملک منیر نے تلاوت و ترجمہ بیان کیا  ، اس سے پیشتر نماز عصر ادا کی گئی جس کی امامت کے فرائض میجر ڈاکٹرعبدلقیوم ملک و چیرمین ملک ویلفیر ٹرسٹ ہسپتال گوجرانوالہ نے ادا کیے . آج کی اس مشورتی کونسل کے صدر میجر ڈاکٹرعبدلقیوم ملک و چیرمین ملک ویلفیر ٹرسٹ ہسپتال گوجرانوالہ تھے جنہوں نے مختلف علاقوں سے آے ہوے ملک برداری کے لوگوں کو پورے ہسپتال کا معاینہ کروایا اور انھیں مختلف شعبے دیکھاے جس میں ایمرجینسی ، جینرل اور گائنی کے شعبہ جات تھے ، گائنی کے شعبے کو وائس چیرمین ملک ویلفیر ٹرسٹ و صدر پنجاب ملک برادری حاجی ملک محمد افضل کی والدہ محترمہ اماں جی چراغ بی بی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جبکہ ایمرجینسی وارڈ کو ملک شہزاد فناس سیکریٹری کے والد مرحوم حاجی عبدالغفور کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ، میل وارڈ کو سید اقبال نسیم مرحوم و عائشہ خاتون مرحومہ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ،    فی میل وارڈ کو ملک محمد سلیم مرحوم و سکینہ بی بی مرحومہ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ، آپریشن تھیٹر کو ملک الله رکھا مرحوم و سکینہ بی بی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ، آئی سی یو وارڈ کو ملک محمد حسین مرحوم ، والد محترم حاجی ملک ظفر اقبال آف سعودیہ و ٹرسٹی ملک ویلفیر ٹرسٹ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے . پروگرام میں تلونڈی موسیٰ خان ، باورے ، چک خلیل، بھٹی بھنگو ، قلعہ میاں سنگھ ، دیدار سنگھ ، راہوالی ، وزیر آباد ، علی پور چٹھہ ، فیروز والا ، کامونکی ، رسول نگر و دیگر وفود نے شرکت کی . چیرمین نشر و اشاعت ملک ویلفیر ٹرسٹ ملک افتخار نے سٹیج سیکریٹری کے فرائض انجام دیے. چیرمین کنسٹرکشن کمپنی ملک ویلفیر ٹرسٹ حاجی عبدالرشید ملک نے اپنے خطاب میں حاضرین کو ہسپتال کے تازہ ترین تعمیراتی کاموں کے بارے میں بتایا کہ اس کے باوجود ہم کو لاکھوں کروڑوں کے فنڈز ملے ہیں جوکہ میرے ہاتھوں سے ہسپتال کی بلڈنگ پر خرچ ہوۓ ہیں اب بھی بہت سے تعمیراتی کام ابھی باقی ہیں لہذا حاضرین ، ٹرسٹیز و بیرون ممالک مقیم احباب سے التماس ہے کہ وہ اس نیکی کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ آپ سب کا یہ ہسپتال جلد سے جلد انسانیت کی خدمت شروع کردے . ملک مقصود ٹاونز ناظم نے  پچاس ہزار      کا چیک پیش کیا، ملک عبدالرحمان نے تین لاکھ ، ملک ریاست صدر رسسول نگر نے نقد ایک ہزار ،ملک طفیل نے ایک لاکھ، ملک بوٹا ایک ہزار ،ملک رحمت دس ہزار ، ملک رسول  بخش بیس ہزار ،ملک جاوید آف پیپلز کالونی پچاس ہزار ،ملک انعام الله دس ہزار ، ملک رحمت دس ہزار ، ملک جاوید پپلز کالونی پچاس ہزار ، ملک مقصود پچاس ہزار ، ملک لیاقت علی بھٹی ایک لکھ ، میجر عبدلقیوم صاحب پانچ لکھ ، ملک ریاست صدر رسول نگر ایک ہزار ، ملک طفیل ایک لکھ ، ملک محمد بوٹا ایک ہزار ، ماسٹر رسول بخش بھٹی بھنگو بیس ہزار ، ملک اشرف راہوالی پانچ ہزار ، ملک عبدالرحمان گوری ایک لکھ + ان کے بھائی نے دو لاکھ ،  ملک افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ حاجی ملک افضل پوری دنیا کے ملکوں کی پہچان بن چکے ہیں جبکہ لیاقت علی بھٹی نے کہا کہ بلا شعبہ مخیر احباب ہمیں لاکھوں کا عطیہ دے رہے ہیں لیکن حاجی ملک افضل ، میجر ڈاکٹر عبدلقیوم ملک اور ملک شہزاد کو الله امر دراز اور زیادہ اجر دے کیونکہ یہ جس آج چھت کے نیچے ہم بیٹھے ہیں یہ ان عظیم کی کی وجہ سے . ڈاکٹر میجر عبدلقیوم ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں کینیا اور یوگنڈا سے ساٹھ لاکھ روپے کا عطیہ ملا تھا اور ابھی بھی کی کروڑ روپوں کی ضرورت ہے ، ہم مستقبل میں میڈیکل کالج بھی بنانے کا عزم کیے ہوۓ ہیں اندرون بیرون ممالک مقیم ہمارے پاکستانی بھائی سے اپیل ہے کہ وہ اپنی نیک کمائی سے زیادہ سے زیادہ اس نیک کام میں حصہ ڈالیں تا کہ یہ منصوبہ جلد از جلد پایا تقمیل تک پہنچے ، پروگرام کے اختتام پر حاجی منیر صاحب نے دعا کرائی اور بعد میں تمام مہمانوں کو کھانا اور کولڈ ڈرنکس دی گئیں  

 

 

 

1 comment for “ملک ویلفیر ٹرسٹ ہسپتال گوجرانوالہ میں ملک برادری کا اکٹھ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.