گاؤں ڈوب رہا ہے

گاؤں ڈوب رہا ہے
پچھلے چند دنوں سے جاری بارشیں اور دریاؤں میں بھارت کی چھوڑی ہوئی طغیانی کی وجہ سے تلونڈی موسے خان ڈوب رہا ہے۔
گاؤں کے مشرق اور شمال مشرق میں پانی کے ریلے پہ ریلے آ رہے ہیں ۔
کمہاروں کا قبرستان پانی میں ڈوب چکا ہے ۔ پانی کی سطح مچھلی فارم کے کناروں سے کہیں اونچی ہو چکی ہے ۔
پرانے زمانے میں اس قسم کے سیلاب ملک والے کھوھ کے پاس سے گزر کر سایفن کے راستے ” سوئے ” کو پار کرکے چلے جاتے تھے لیکن انتظامی بد نظمیوں کی انتہا کہ ملک والے کھوھ والا راستہ پکا ہو چکا ہے
اور رحمانیوں کے سیلر کے پاس سڑک کے نیچے پانی کی گزرگاھ بنائی ہی نہیں گئی ہے
اس لے اب گاؤں کے لوگ اس جگہ سے سڑک توڑنے کے لئے دو حصوں میں بٹ چکے ہیں
کچھ لوگ سڑک کو توڑ کر پانی کا بہاؤ بنانا چاہتے ہیں اور کچھ لوگ سڑک کی توڑ پھوڑ کے خلاف ہیں ۔

2 comments for “گاؤں ڈوب رہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.