مرحبا صد مرحبا پھر آمدِ رَمضان ہے

مرحبا صد مرحبا پھر آمدِ رَمضان ہے
كِھل اٹھے مرجھائے دل تازہ ہوا ایمان ہے
ہم گناہگاروں پہ یہ كتنا بڑا احسان ہے
یا خدا تُونے عطا پھر كردیا رمضان ہے
تجھ پہ صدقے جاؤں رمضان تُوعظیم الشان ہے
كہ خدا نے تجھ میں ہی نازل كیا قرآن ہے
اَبرِ رحمت چھاگیا ہے اور سماں ہے نُورنُور
فضلِ رب سے مغفرت كا ہوگیا سامان ہے
ہرگھڑی رحمت بھری ہے ہرطرف ہیں بركتیں
ماہ رمضاں رحمتوں اور بركتوں كی كان ہے
آگیا رمضاں عبادت پر كمر اب باندھ لو
فیض لے لو جلد كہ دن تیس كا مہمان ہے
عاصیوں كی مغفرت كا لے كر آیا ہے پیام
جھوم جاؤ مجرمو رَمَضاں مہ ِغُفران ہے
مسجدیں آباد ہیں زور گنہ كم ہوگیا
ماہ رمضان المبارك كا یہ سب فیضان ہے
روزہ دارو جھوم جاؤں كیونكہ دیدارخدا
خلد میں ہوگا تمہیں یہ وعدہ رحمن ہے
دو جہاں كی تعمتیں ملتی ہیں روزہ دار كو
جو نہیں ركھتا ہے روزہ وہ بڑا نادان ہے
یا الہی تو مدینے میں كبھی رمضاں دكھا ہے✨
*صَلُّوا عَلَى الْحَبِيْب ✨ صَلَّى ﷲُ تَعَالٰى عَلٰى مُحَمَّد
✨صَلَّى ﷲُ علیہ واٰلِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّمْramzan

13226779_985015701606145_9194267128136976260_n

Ameen

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.