تلونڈی کے لوگوں کی پانی کے ساتھ جنگ جاری ہے ،۔

تلونڈی کے باسیو ، تم لوگ پلید پانی سے بچنے کے لئے سڑکیں اونچی کرتے ہو

تو ؟

پلید پانی تم لوگوں کے گھروں میں داخل ہو جاتا ہے،۔

تم گھر اونچے کرتے ہو تو؟

پلید پانی تمہاری گلیوں سڑکوں پر ناچتا ہے ،۔

پچھلی آدھ صدی یعنی کہ پچاس سال سے میں دیکھ رہا ہوں کہ تلونڈی کے لوگ پانی سے لڑ رہے ہیں ،۔

یہ میں دیکھ رہا ہوں ،۔

لیکن تلونڈی میں، میں کوئی ایک بھی بندہ ایسا نہیں دیکھا جسے یہ عقل یا علم ہو کہ یہ جنگ جیتی کیسے جا سکتی ہے ؟

عقل کے اندھو! کملے لوگو!۔،

پانی کو راستہ دو۔

یاد رکھو پر پلید چیز کو پاک کرتا ہے تو؟ 

وہ ہے!۔

پانی!!۔

جی ہاں پانی۔

اور جب پانی پلید ہو جائے تو؟

اس کو زمین پاک کرتی ہے ،۔

پانی کو نالیوں میں نہ روکو ، اسے زمین میں جانے کا راستہ دو

تاکہ پانی پاک ہو کر تمہارے کچن تک آئے  ورنہ پلید پانی تمہارے آنگنوں تک آ کر رہے گا ،۔

دو سال پہلے تک تلونڈی کے لوگ کئی سال تک ٹوٹی سڑک پر پلید پانی کا احتجاج دیکھ چکے ہیں ،

تلونڈی کے باسیو!،۔

یاد رکھو !۔

پانی بڑی غیرت مند شے ہے،۔

جب پانی پلید کرتے ہو تو اس کو منہ چھپا کر زمین کی آغوش میں جانے دو

اگر ایسا نہیں کرو کے تو؟

جس طرح کوئی بھی غیرت مند جب تنگ آ جائے تو پلید کرنے والے کو بے غیرت بنا کر رکھ دیتا ہے

اسی طرح پلید پانی نے تم لوگو کی زندگی کو اجیرن بنا کر رکھ دیا ہے ،۔

سڑکوں کی تعمیر ،مکانوں کی بلندی سے تم لوگ کبھی سکھ نہیں پاؤ گے جب تک کہ تم لوگ پلید پانی کو منہ چھپا کر زمین کی آغوش میں چھپ جانے کا راستہ نہیں دو گے ،۔

میری بات پر غور کرو

اگر تم لوگوں میں عقل ہے تو

پانی کو نکلنے کا راستہ دو

پلید پانی سڑک کو توڑ دیتا ہے

تم لوگون نے کنکریٹ کی سڑکیں بنا لی ہیں

لیکن اب تم لوگو دیکھو کے کہ تمہاری کنکریٹ کی سڑکیں کندے نالے کا بھیانک روپ ڈھال کر مچھروں مکھیون اور طرح طرح کے جراثیموں کی پرورش کر کے تمہارے گاؤں کو مریضوں کا گڑھ بنا دیں گی ۔

تم لوگ پلید پانی کا راستہ روکتے ہو ، پانی کو تنگ کرتے ہو

تم لوگ غلط کرتے ہو،۔

دنیا میں گھوم کر اللہ کی نشانیاں دیکھنے والے کسی سیانے سے پوچھ کر دیکھ لو

جس جس قوم نے بھی ترقی کہ ہے اس نے پلید پانی کے نکاس کو بہت اہمیت دی ہے

کہ

پلید پانی کے نکاس سے سڑکیں نہیں ٹوٹیں، عمارتیں برباد نہیں ہوتیں ، بیماریاں نہیں پھیلتی، ابادیاں صاف اور ستھری نظر آتی ہیں ،۔

کیا تم لوگ عقل نہیں رکھتے کہ اپنے گاؤں کو پلید پانی سے بچا کر اپنی انے والی نسلوں کو بیماریوں اور مصیبتوں سے بچا لو؟

 

کوٹھی کے سامنے ، جہاں آٹا پیسنے کی چکی ہوا کرتی تھی ،۔
یہاں نالی میں گند ڈال کر پانی کا راستہ روکا جاتا ہے ،۔

اڈے پر ستار جولاھ کی دوکان کے تھڑے کے نیچے ،۔
پانی سڑک سے اونچا ہو چکا ہے ، کوڑے اور گاب کی دیوار بنا کر ڈکا لگانے کی ناکام کوشش ،۔ یہ کوشش کوئی چھ ماھ نکال ہی لے گی ۔

نالی کا پانی سڑک سے اونچا ہے ، اس سڑک کو بنے ابھی تین سال نہیں ہوئے ہیں ،۔
پانی کے راستے میں روکاوٹیں دالنے والی قوم ،۔

ڈاکٹر جلال صاحب والی گلی میں نالی کی حالت ، پانی سے جنگ کرنے والے لوگو ! پانی تم لوگون کے گھروں میں ڈاخل ہو کر گند مجائے گا ،۔

ایک دوکان کے تھڑے کے نیچے ،۔ پانی کو گندا کرنے کے لئے وافر مقدار میں شاپر اور دیگر گند موجود ہے ،۔

پانی ، تلونڈی والی کی شرارتوں سے تنگ آ کر سڑک پر نکل چکا ہے ،۔
بٹو کشمیری کے گھر کے سامنے جہاں بی بی سی میڈیکل سٹور ہے ،۔

پانی رے پانی تیرا رنگ کیسا ؟
آبادی کے مقینوں کی عقل جیسا
یعنی گندا !۔

1 comment for “تلونڈی کے لوگوں کی پانی کے ساتھ جنگ جاری ہے ،۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.