تلونڈی موسیٰ خان کی ایک نہایت قابل احترام ،سماجی ،سیاسی،اور فلاحی شخصیت .نواز خان چیمہ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں.آپ 12 مارچ 1932 کو تلونڈی موسیٰ خان میں پیدا ہوے .آپ کے والد کا نام چوہدری الله لوک تھا.ابتدائی تعلیم تلونڈی موسیٰ خان اور گوجرانوالہ میں حاصل کی.ایف ایس سی کرنے کے بعد ٹیکنیکل کالیج رسول سے ڈپلومہ آف سول انجینیر کیا.آپ کے دل میں غریبوں اور بے آسروں کے لیے بڑی ہمدردی ہے.اس لیے علاقے کے لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سیاست میں آگئے.1979 سے لیکر 1993 تک ضلع کونسل گوجرانوالہ کے ممبر رہے.اور کئی سال تک مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمن رہے.آپ نے اپنے علاقے میں ان گنت ترقیاتی کام کروائے،جن میں سڑکوں کی تعمیر .سینکڑوں بیروزگاروں کو روزگار.اور بہت سے دیگر فلاحی اور سماجی کام شامل ہیں.اور یہ بات بلا مبالغہ کہی جاتی ہے کہ سب لوگوں کا کام بلا امتیاز کیا .شیر بوڑھا ہو کر بھی شیر ہی رہتا ہے.آج انکے بیٹے بھی انہی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں.چیمہ صاحب کی فطرت میں یہ شامل ہے.ہو میرا کام غریبوں کی حمایت کرنا -دردمندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا.چیمہ صاحب کسی کا دل نہیں دکھاتے.اسی وجہ سے بچوں جوانوں اور بوڑھوں میں بھی انکی بڑی مقبولیت ہے.ہر ایک کا جی چاہتا ہے ان سے ملنے،انکے پاس بیٹھنے اور ان سے بات کرنے کو.
چوہدری محمّد نواز خان صاحب چیمہ کے لگاے ہوے پودے اب تناور درخت بن چکے ہیں.چوہدری محمّد نواز خان صاحب چیمہ آزاد امیدوار کے طور پر ایک دفعہ ایم این اے،اور 3 دفعہ ایم پی اے کا ایلکشن بھی لڑ چکے ہیں.چیمہ صاحب کی اولاد بڑی باسعادت ہے،آپکے ماشاللہ 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں.دونوں بیٹیاں ایم ایس سی پروفیسر ہیں.آپکے بڑے بیٹے کرنل گل نواز صاحب چیمہ ہیں،منجھلے بیٹے جناب احسن نواز چیمہ ہیں.وہ ایل ایل بی ہیں.جنہوں نے نً لیگ کی طرف سے 2002 میں ایلکشن لڑا تھا.اور چھوٹے بیٹے شہزاد نواز چیمہ ہیں ،وہ ڈایرکٹر جنرل پیمرا یعنی پاکستان الکٹرانک میڈیا ریگولیتنگ اتھارٹی کے ڈایرکٹر جنرل ہیں.الله آپ سب کے اقبال اور زیادہ بلند فرماے .اٰمین
[nggallery id=8]