ایڈریس بک کے متعلق ، ایک نئی چیز

دوستوں کے توجہ دلانے پر اور خود میرا بھی یه خیال تھا که اس طرح کی کوئی چیز هو که گاؤں کے لوگ ایک دوسرے سے ہزاروں هی کلومیٹر کیوں ناں دور هوں ، ایک دوسرے سے رابطہ کرسکیں
جس کے لیے تلونڈی ڈاٹ نیٹ پر ایک صفحے ایڈریس بک کا اضافہ کیا گيا هے
یهاں اپ کے ایڈیرس فون نمبر ای میل اور اگر هو تو اپ کا هوم پیج بھی لکھا جائے گا اور اگر اپ چاهیں تو اپ کا پیغام بھی لکھا جائے گا لیکن کوشش کریں که پیغام مختصر هو
باہر کے ممالک میں رہنے والے اپنی مجبوریوں کی وجہ سے اپنا ایڈریس اگر ناں لکھنا چاهیں تو صرف فون نمبر سے بھی کام چل سکتا هے
یهاں ایک بہت ضروری چیز که اپ کا ایڈیرس اور فون نمبر اپ کی پرائیویٹ چیز هے ، اس لیے اگر اپ کی طرف سے ای میل فون یا کسی بھی طرح سے رابطہ کرکے  نہیں کہا جاتا تو اپ کا فون نمبر یہاں نہیں لکھا جائے گا
یه کوئی درخواست نهیں هے که اپ کو کرنی هو گی بس ایک فارمیلٹی هے که اپ خود رابطہ کرکے اپنے متعلق بتائیں که اپ کا ایڈریس تلونڈی ڈاٹ نیٹ پر هونا چاهيے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *