تلونڈی موسے خان کے ایک بہت بڑے آرٹسٹ ،بہت خوبصورت مصور،فوٹو گرافر ،مشتاق احمد چیمہ تھے.وہ امریکن فوٹو گرافک تنظیم کے لایف ٹائم ممبر تھے.جاپان،امریکا ،کنیڈا،انگلینڈ ،اور یورپ سے ڈھیروں انعامات اور اسناد یافتہ تھے.پاکستان فوٹو گرافک تنظیم کے صدر تھے
.بہت سال پہلے کی بات ہے،چیمہ صاحب کی تصویروں کی نمائش الحمرا آرٹ کونسل لاہور میں ہورہی تھی،نمائش کا افتتاح کرنے گورنر مخدوم سجاد حسین قریشی آئے تھے،جن کے بیٹے شاہ محمود قریشی موجودہ حکومت کے وزیر خارجہ ہیں.گورنر صاحب نے ہم سب سے مصافحہ کیا،وہ بڑے نیک دل انسان تھے.پھر وہاں میں نے دیکھا کہ وہاں بڑے بڑے نامور ٹی وی آرٹسٹ بھی آے ہوے تھے،اور وہ چیمہ صاحب کو بڑے ادب سے سلام کر رہے تھے .چیمہ صاحب نے میری اور میرے دوستوں کی ان آرٹسٹوں کے ساتھ تصویریں کھینچیں.ہم بڑے فخر سے اپنے گاؤں والوں کو وہ تصویریں دکھایا کرتے تھے.چیمہ صاحب اب اس دنیا میں نہیں ہیں،لیکن انکی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جایگا.زیر نظر تصویروں میں آپ دیکھ سکیں گے ،چیمہ صاحب کو ملنے والے اعزازات،انکی اپنی تصویریں ،اور انکے بھتیجے فضل محمود چیمہ صاحب کی تصویر ،اورفضل محمود چیمہ کے صاحبزادے عثمان الہی چیمہ کی تصویر.