تلونڈی میں محرم الحرام

١٠ محرم الحرام نہایت عقیدت ،احترام سے منائی گئی
پورے پاکستان کی طرح تلونڈی موسیٰ خان میں بھی١٠ محرم الحرام نہایت عقیدت ،احترام سے منائی گئی .نماز جمعہ کے خطبات میں مساجد میں حضرت امام حسین کی شہادت کے دلدوز واقعے کو بیان کیا گیا،رو رو کر اسلامی امه کو درپیش مسایل
کے پر امن حل کے لئے الله سے دعائیں مانگی گئیں، اس دن کی مناسبت سے لوگوں کی کثیر تعداد قبرستان کا رخ کرتی ہے.اپنے بڑے بزرگوں کی قبروں پر تازہ مٹی اور پھول ڈالتے ہیں،اگربتیاں جلاتے ہیں، اس دن قبرستان بھی آباد ،آباد سا لگنے لگتا ہے،زیر نظر تصاویر میں بچے اپنے آباؤ اجداد کی قبروں پر انہی یادوں کو دہرا رہے ہیں، جو منوں مٹی کے اندر سماے ہوے یہ لوگ دہرایا کرتے تھے.


[nggallery id=14]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.