تحریر : خاور کھوکھر
ایک سال هونے کو هے ، تلونڈی ڈاٹ نیٹ کو شروع هوئے، دو جنوری کو ایک سال هو جائے گا اس سائیٹ پر لکھی گئی پہلی تحریر کے دن سے،
ایک الله کے نام سے شروع کرنے کی عادت هے مجھے جو قران کی سمجھ لگتے لگتے اور بھی پکی هوتی جاتی هے
ایک سال شائد کوئی زیادھ عرصه نهیں هے لیکن اتنا کم بھی نهیں هےکه اس کو کسی شمار میں هی ناں لایا جائے
بہت سے خیالات تھے ،اور خواب که دنیا بھر سے تلونڈی اور اردگرد کے لوگ ایک پلیٹ فارم پر اپنے لوگوں کی باتیں ایک دوسرے سے بانٹ سکیں گے
لیکن وھ بہادر شاھ ظفر نے کہا تھا ناں که
هزاروں خواہشیں ایسی که هر خواهش په دم نکلے
بہت نکلے میرے ارماں ، مگر زرا کم نکلے
اصل میں میں تو باہر بیٹھا هوں ، تلونڈی ميں کیا هو رها هے، اس پر نظر تو کوئی وھ هی رکھ سکتا ہے جو وهاں هے
اور وھ هیں علامه صاحب
میرا خیال تھا که علامہ صاحب کو مالی طور پر بھی اتنا سپورٹ کیا جائے که وھ بے فکر هو کر علاقے کی تصاویر اور لوگوں کے متعلق زیادھ سے زیادھ لکھیں گے تو ظاهر سی بات ہے که پڑھنے والوں و بھی جب مواد ملے گا پڑھنے کا تو ان کی دلچسپی بڑھے گی
لیکن کچھ کاروباری حالات ایسے بنے که وھ امیکه کا لیہیم برادر بنک دیوالیہ هونے کے بعد که میں مالی طور پر رقم نکالنے کے قابل ناں رها
کچھ دوستوں نے وعدے کیے تھے !!!ـ وھ بھی پورے ناں هوئے،
اس لیے علامہ صاحب بھی کچھ کارگردگی ناں دیکھا سکے
اور ناں هی میں ان کو یه کہـ سکا که یه کرین اور خبر کو ایسے لكھیں یا اس سائیٹ کا مزاج کیسا بنائیں وغیرھ وغیرھ
انٹرنیٹ کی ادبی دنیا ، یعنی انٹرنیٹ کی اردو ادبی دنیا میں میرا نام جانا جاتا هے
اردو کے انسائیکلو پیڈیا
http://ur.wikipedia.org/wiki/
یه سائیٹ اس وقت معلومات کی ایک دنیا هے اس میں جتنا مواد جمع هے ، اردو کی دنیا میں کہیں بھی کسی کتاب مں نهیں هے
اور اس کے شروع میں ، میں بھ شامل تھا
پھر اردو کے بلاگ لکھنے والے هیں که ان میں خاور کھوکھر کا نام سبھی جانتے هیں اور خاور کا بلاگ اس وقت اردو کے ایکٹو بلاگوں میں سب سےـ پرانا ہےـ
http://khawarking.blogspot.com/
پھر ميں جاپان سے ایک اون لائیں اردو اخبار بھی چلاتا هوں
http://khawarking.blogspot.com/
جس ميں جاپانی خبروں کے تراجم کو ترجیع دی جاتی ہے
یه سب اس لیے لکھا ہے که میں بتا سکوں که میرا ادبی تجربہ تھا که میں اس سائیٹ کو اجھی طرح چلا سکوں
لیکن ایک سال هو نے کو ہے اور حالت یه ہے که روزانہ پانچ یا سات ایکسس هوتی هے
کیوں؟؟
معیار!!ـ
معیار نهیں بن سکا ، ورنہ گوگل اور یاہو کا سرچ انجن هی اتنی ایکسس دے دیتا ہے که آدمی حیران رھ جائے
بہرحال ایک سال هونے کوهے
اور انشاءالله اگلے سال میں بہتری کی امید ہے
اب جب که یه سائیٹ شروع کی ہے تو اس کو بند نهیں کیا جائے گا، هاں اس کی بہتری کے لیے تبدیلیاں لائی جاسکتیں هیں ، اور امید هے که انے والے سال ميں اس سائیٹ کا معیار بہت بدل جائے گا
دو جنوری کو ایک سال هو جائے گا
ایک سال اور پھر دو سال بھی هوں گے اور پھر دیکھتے هی دیکھتے دس سال بھی هو جائیں گے
اور انے والے سالوں میں اس سائیٹ کو هم نهیں گجھ اور لوگ چالا رهے هوں گے جو هم سے جوان هوں گے هم سے زیادھ صلاحیتوں والے هوں کے ، هم سے زیادھ آئیڈیاز هوں گے ان کے ذہنوں میں ، اور کام کرنے کی لگن بھی هو گی
انشاء الله
اور وھ اپ بھی هو سکتے هیں جو اج اس تحریر کو پڑھتے هوئے سوچ رہے هوں کے که وھ کون هو گا
کمپیوٹر سے دلچسپی رکھنے والے جوان ہم سے رابطه کریں
اگر علامہ صاحب میل کا جواب ناں دیں تو مجھے میل کریں
میں اپ کو گائیڈ کردوں گا که اپ کیا کرسکتے هیں
اخر میں میری دعا ہےکه تلونڈی ڈاٹ نیٹ ے انے والے سال الله جل شان مبارک فرمائیں
آمین