تلونڈی موسیٰ خان میں پہلی بار مآڑو کی فصل کے اگانے کا تجربہ کامیاب رہا.. قارئین کرام تلونڈی موسیٰ خان کے جناب عارف چیمہ صاحب ولد ماسٹر فضل احمد صاحب چیمہ مرحوم،نے پینتیس دنوں کی قلیل مدت میں مآڑو اگانے کا تجربہ کیا جو کامیاب رہا،یہ سبزی دیکھنے میں کدو ،اور بڑے ٹینڈے سے مشابہت رکھتی ہے،ذائقے میں بھی دونوں ذائقے دیتی ہے،یہ سبزی انڈیا میں کثرت سے کھائی جاتی ہے.اپنے نام کی طرح ماڑی نہیں ہے،اور قارئین پینتیس دنوں میں ہی چوزہ ،مرغا بن جاتا ہے،سبزی منڈی میں مآَڑوکا توڑا تین سو روپے تک بک گیا ،ہاں البتہ جناب عارف چیمہ کے مطابق اسکی پیداوار اگر عید سے پہلے کی جاتی ،یا ہوجاتی تو بکری زیادہ داموں میں ہوسکتی تھی،غالب کے بقول ،ہوئی مدت کے غالب مر گیا پر یاد آتا ہے ،وہ ہر اک بات پر کہنا کے یوں ہوتا تو کیا ہوتا ..