پرالی کی آگ سے بنائی گئی چاۓ

قارئین کرام، سردی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے.سکردو میں موسم کئی درجے ماینس نوٹ کیا جا رہا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کےآثار بھی ابھی کم ہیں ، راقم علامہ مآڑو،جب مآڑو کی فصل دیکھنے گیا،تو زمیندار جناب عباس چیمہ نے اسے اپنی بھینس کے حالیہ نکالے گئے بغیر پانی کے دودھ  کی چاۓ سے نوازا .اس سے پیشتر خشک پرالی سے کبھی اکثر آگ سینکا کرتے تھے.آج چاۓ بنائی جا رہی تھی ، پیلی کی کھال کو چولھا بنایا گیا،خشک پرالی کو جلایا گیا ،دودھ ،پتی،چینی ڈالی گئی ، ان ساری چیزوں سے زیادہ جو چیز شامل تھی،وہ دوستی کی دیگچی میں بھرا ہوا خلوص تھا.بقول فراز  تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فراز ،دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.