نہ گجرے کی دھار- تحریر علامہ افتخار

علامہ افتخار احمد خالد

تلونڈی موسیٰ خان بس سٹاپ پر کھڑے ،مجھے تھوڑی دیر ہی ہوئی تھی ،کہ بس آگئی،مجھے ٹرسٹ پلازہ میں واقع روزنامہ سماج کے آفس جانا تھا،جہاں پر ملک اکرم صاحب بانی روزنامہ سماج میرا انتظار کررہے تھے. بس میں  دا خل ہوتے ہی ایک آدمی نے مجھے پیچھے طرف دھکیلا ،ایک طرف دو آدمیوں والی سیٹ میں سے ایک خالی تھی. دھکا اتنا زور سے لگایا گیا تھا کہ میں سیدھا اسی خالی سیٹ پر جا گرا. ساتھ والی سواری مردانہ سی لگتی تھی اس نے مجھے  پہلے تو گھور کر دیکھا ، پھر اپنے کپڑوں کی طرف اور پھر کچھ بڑبڑاتے ہوے کنڈیکٹر کی طرف میں خاموشی سے سر جھکاے ہوے بیٹھا تھا ،بس کے آڈیو ریکارڈر پر گانا چل رہا تھا ،نہ گجرے کی دھار ،نہ موتیوں کے ہار نہ کوئی کیا سنگھار پھر بھی کتنی سندر ہو . بڑا ہی خوبصورت گیت ہے میں سوچ رہا تھا کے الله کی مخلوق واقعی کتنی زیادہ سندر ہے. خوبصورتی اور سندرتا پر لاکھوں شاعروں نے نغمے ،غزلیں اور نظمیں لکھ دی تو کائنات کے خالق الله میاں خود کتنے زیادہ سندر ہونگے اس کا اندازہ بھی نہیں کیا جا سکتا. میں گانے کے ایک ایک بول کو بڑی توجہہ سے سن رہا تھا کے اچانک ایک سٹاپ پر بس رکی ،ایک خوبصورت دوشیزہ بس میں سوار ہوئی کوئی سیٹ خالی نہیں تھی. میں نے دیکھا دروازے کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھا ہوا شخص کھڑا ہو گیا، اس نے  اپنے والی سیٹ اس دوشیزہ کے لئے خالی کر دی. مجھ سے پیچھے والی سیٹ پر دو نوجوان بیٹھے آپس میں باتیں کر رہے تھے ایک نے دوسرے سے کہا جانتے ہو اس آدمی نے اس لڑکی کے لئے سیٹ خالی کیوں کی ہے ،یہ آدمی بڑا ڈرامےباز ہے ، لڑکی کو پھنسانے کے چکر میں ہو گا یہ ضرور کسی دن بےعزت ہو گا اپنی انہی حرکتوں کی وجہہ سے ،جوانی کب تک اس کا ساتھ دے گی . خیر لڑکی خوبصورت ہے ہو سکتا ہے کہ اپنی یہ سیٹ چھوڑنے والا لڑکا لڑکی کو چھیڑے ، اور ہو سکتا ہے وہ لڑکی اسے طمانچہ مارے ،ویسے گال اس کے سرخ ہونگے مزہ مجھے آے گا . میں یہ سوچ رہا تھا کے اپنی اپنی سوچ ہے ، وہ شخص جس نے سیٹ چھوڑی تھی نہایت شریف آدمی تھا ،شادی شدہ تھا. تین چار بچے تھے اسکے . اس کالم کے توسط سے میں جو پیغام دینا چاہتا ہوں وہ صرف یہی ہے کہ خدارا ہم دوسروں پر شک یا تنقید کرنے کی بجاے اپنی اصلاح کرتے رہیں ،انشااللہ ہم الله اور اس کی مخلوق کی نظر میں ضرور پسندیدہ اور سندر بن جایں گے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.