ویلنٹائین ڈے کی مناسبت سے

 

دنیا بھر میں ویلنٹائن ڈے بڑے جوش و خروش سے منایا گیا. 14فروری دو دلوں کو قریب لانے کے لئے خاص طور پر پوری دنیا میں بڑے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے.ہمارے قارئین کی خواہش پر اس دن کی مناسبت سے محسن نقوی صاحب کی ایک غزل پیش خدمت ہے.
اشک گرتے ہیں میری سانس سنھبل جاتی ہے
دے کے اک درد نیا شام نکل جاتی ہے.


اسکو دیکھوں تو میرے درد کو ملتا ہے سکوں
اس سے بچھڑوں تو میری جان نکل جاتی ہے.


عشق کچھ ایسے مٹاتا ہے نشان ہستی.
جیسے ہر رات اجالے کو نکل جاتی ہے.


زخم بھرتا ہی نہیں اسکی جدائی کا مگر
پھر اسکی یاد نیا درد اگل جاتی ہے.

وہ اگر دل پے میرے ہاتھ ہی رکه دے محسن
ٹوٹتی سانس بھی کچھ دیر سنبھل جاتی ہے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.