انتہائی افسوس ناک حادثہ

<حافظ مبشر > تلونڈی موسیٰ خان کے رہایشی محمد یعقوب صاحب مغل ،جن کی رہایش گاہ تلونڈی بائی پاس ،اور پاکستان ماڈرن پبلک   سکول کے پاس ہے،انکے تین بیٹے ،شاہد ،ناصر اور گلزیب ،آج موٹر سائیکل پر گوجرانوالہ جاتے ہوۓ ،ڈنگی سوئی ،جو مرغی خانہ سٹاپ سے پہلے آتی ہے،کے قریب مخالف سمت سے آتی ہوئی وین سے ٹکرا کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے.یہ المناک حادثہ صبح آٹھ بجے کے قریب پیش آیا ،جب وہ اپنے گھر سے گوجرانوالہ آٹو مارکیٹ میں واقع اپنی دکان پر کام کے لئے جارہے تھے.مرحومین کی والدہ کا انتقال بھی کچھ عرصہ پہلے ہوچکا ہے،اس افسوسناک اور انتہائی المناک واقعے کی خبر سنتے ہی علاقے کے لوگوں نے مرحومین کے گھر پونہچنا شروع کر دیا ،اتنے بڑے حادثے کو سن کر آج ہر آنکھ اشکبار تھی.ہزاروں لوگوں نے تین بھائیوں کے جنازے میں شرکت کی.الله مرحومین کے لواحقین کو اتنا بڑا صدمہ سہنے کی توفیق عطا فرماے،اور الله مرحومین کی مغفرت فرمائے آمین.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.