نام مشتاق احمد- ولدیت چوہدری محمد الہی خان- سکونت تلونڈی موسیٰ خان- تعلیم بی اے گریجویٹ پنجاب یونیورسٹی لاہور انیس سو چھیالیس -خدمات – انیس سو بییالیس میں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کا بطور ایگزیکٹو ممبر – انیس سو بییالیس میں لایل پور فیصل آباد میں جب قائد اعظم کی آمد پر بطور انکا ذاتی باڈی گارڈ،دو دن ہمہ وقت انکے ساتھ رہے-اسی دوران بےغیر اجازت قائد اعظم کے کمرہ میں آنے جانے کی کوئی پابندی نہیں تھی.جب قائد اعظم صوفہ پر بیٹھتے انکے کندھے پر ہاتھ رکه کر باتیں کرتے تھے. انیس سو چوالیس میں وی -بی کالج درہ اسماعیل خان میں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کی داغ بیل ڈالی -اور مسلم لیگ کے پریذیڈنٹ کے طور پر کام کرتے رہے.فیلڈ مارشل جناب محمد ایوب خان صدر پاکستان کے دور میں مسلم لیگ کی طرف سے ڈویزنل کونسل کے پورے پانچ سال ممبر رہے.یونین کونسل تلونڈی موسیٰ خان کے چیرمین رہے.آبائی پیشہ کاشتکاری تھا.فوٹو گرافی میں بین ال اقوامی شہرت کے حامل تھے.فوٹو گرافک سوسائٹی آف امریکا کے ایسوسی ایٹ تھے.انیس سو بیاسی میں اسی سوسائٹی نے انکی فنی مہارت کے پیش نظر انکو لائف ممبر کا اعزاز دیا.دادنز ایگرو لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر تھے.جسکے تحت زرعی مشینری باھر بھجنے کا بھی شرف حاصل ہے.شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں فیٹ ٹرکٹر کی ڈیلر شپ تھی. خاندان- پردادا چوہدری دادن خان زیلدار اور ڈویزنل کونسل کے ممبر تھے.دادا چوہدری علی گوہر خان زیلدار تھے.والد چوہدری محمد الہی خان ،نمبردار،زیلدار تھے.سب رجسٹرار بینک تھے.چچا چوہدری فضل الہی خان زیلدار اور ممبر ڈسٹرکٹ بورڈ رہے.بڑے بھائی چوہدری غلام باری خان کمشنر انکم ٹیکس تھے-بڑے بھائی چوہدری محمد نواز خان ممبر ڈسٹرکٹ بورڈ،ڈسٹرکٹ کونسل رہے،وائیس چیرمین کوآپریٹو بینک گوجرانوالہ رہے،مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین رہے، یونین کونسل تلونڈی موسیٰ خان کے چیرمین رہے.جرگہ کے ممبر تھے <یہ مراسلا تلونڈی ڈاٹ نیٹ پر چوہدری صاحب کے عزیز نے بیھجا ہے.>