ماسٹر شکر دین صاحب آف تلونڈی موسیٰ خان


ماسٹر شکر دین صاحب کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے،آپ نے شناختی کارڈ فارم پر کروانے ہوں، یا پھر سوئی گیس کنکشن لگوانا ہو ، طالب علموں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ چاہیے ہو یا خدمت خلق کا کوئی بھی کام ماسٹر شکر دین صاحب پیش پیش نظر آئیں گے تلونڈی موسیٰ خان میں گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائزکی تعمیر و ترقی میں بھی انکی کاوشیں شامل ہیں. تلونڈی موسیٰ خان ہائی سکول روڈ کو معروف شاعر سید عبد الحمید عدم جن کا تعلق بھی تلونڈی موسیٰ خان سے ہی تھا، کے نام سے منسوب کرنا اور تلونڈی موسیٰ خان گرلز سکول روڈ تا تلونڈی بائی پاس کا نام سید ممتاز حسن قریشی جن کا تعلق بھی تلونڈی سے ہی تھا،اور جو وزارت مال میں سیکرٹری تھے ،کے نام سے منسوب کرنا بھی ماسٹر شکر دین صاحب کی عظمت کا حصہ ہیں،آپکی گاوں کے لئے خدمات کے ہی اعتراف میں انتظامیہ،اساتذہ, اہل گاوں نے تلونڈی موسیٰ خان ہائی سکول بوائز کے ایک بلاک کا نام ماسٹر شکر دین صاحب کے نام سے منسوب کر دیا ہے.

3 comments for “ماسٹر شکر دین صاحب آف تلونڈی موسیٰ خان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.