پیارے دوستو تلونڈی ڈاٹ نیٹ کے بانی خاور کنگ آف جاپان ، المعروف مصطفیٰ خاور بیٹریاں والا، ستمبر کے آخری عشرے میں پاکستان تشریف لا رہے ہیں . دوستو آپ شاید نہیں جانتے کہ خاور کنگ کی اردو ادب کے لئے بیشمار خدمات ہیں . خاور کنگ تلونڈی موسیٰ خان کے لئے بڑے اعزاز کا نام ہے ، وہ دنیا کے چند مشہور بلاگرز میں ایک ہے . جاپان میں کنگ نے جوڈو کراٹے میں بلیک بیلٹ حاصل کیا جو کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں اس کے علاوہ جاپان میں کئی اردو اخبارات چلا رہے ہیں . خاور کنگ رہتے جاپان میں ہیں لیکن ان کا دل پاکستان اور پاکستان کے گاؤں تلونڈی موسیٰ خان میں دھڑکتا ہے . دوستو گھر کی مرغی کو اور گاؤں کے پیر کو کوئی اہمیت نہیں دیتا ، لیکن ایسے عظیم لوگ خال خال ہی نظر آتے ہیں ، لہٰذا ہم سب کو ایسے انسانوں کی قدر کرنی چاہیے ، یہ لوگ سرمایہ اور اثاثہ ہیں، اپنے اثاثے کوئی بھی آدمی ضایع نہیں ہونے دیتا. اس چیز کا ہم سب کو خیال کرنا چاہیے . تلونڈی ڈاٹ نیٹ ، آپ کی تلونڈی کی تاریخ کا حصہ بن چکی ہے . خاور کنگ تلونڈی میں اپنے قیام کے دوران دوست احباب اور اہل گاؤں سے ملاقات کریں گے . اس دوران وہ تلونڈی ڈاٹ نیٹ کی مزید بہتری کے لئے اقدامات کریں گے، اہم اعلانات کریں گے ، خاور کی بیباک گفتگو ، یار باشی اور دیگر کوالٹیوں کی وجہ سے ہی انہیں اہل گاؤں نے کنگ کا خطاب دیا تھا . خاور کنگ کے قیام کے دوران ویڈیو فوٹیج اور تصاویر تلونڈی ڈاٹ نیٹ پر مسلسل اپ ڈیٹ کی جائینگی