حاجی ملک محمد افضل آف جاپان / بولیویا کی بیٹی کی شادی خیر و خیریت سے انجام پائی

علامہ افتخار احمد خالد اور ملک افضل            گزشتہ شب حاجی ملک محمد افضل آف جاپان / بولیویا کی بیٹی کی شادی خیر و خیریت سے انجام پائی ، جس میں ملک بھر کے ملک اور علاقے بھرکی ممتاز سیاسی ، سماجی ، دینی ، ادبی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی . اس موقع پر مرکزی صدر ملک ویلفیر ٹرسٹ  سردار یٰسین صاحب نے بھی شرکت کی اور مختصر خطاب فرمایا . شادی کی اس تقریب میں چیف آف آرمی سٹاف کیانی صاحب کے بھائی بھی خصوصی طور پر تشریف لاے تھے . ملک محمد اقبال صاحب آف چیلی جو کہ ملک محمد افضل صاحب کے بڑے بھائی ہیں جن کا گاڑیوں کے کاروبار کا نیٹورک دنیا کے مختلف ملکوں میں چھایا ہوا ہے انہوں نے اپنے مختصر خطاب میں آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بعد میں نہایت پرتکلف کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی ،جس کا بڑا وسیع بندوبست کیا گیا تھا، چیف ایڈیٹر تلونڈی ڈاٹ نیٹ علامہ افتخار احمد خالد نے بھی خوشی کے اس پروگرام میں صدق دل سے شرکت کی اور بیٹی کی رخصتی پر نیک تمناؤں کا اظھار کیا     [nggallery id=47]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.