ملک ویلفیر ٹرسٹ کا تیسرا سالانہ کنوینشن نہایت کامیاب رہا
وہ قوم نہیں لائق ہنگامہ فردا . . . . .
جس قوم کی تقدیر میں امروز نہیں ہے (اقبال)
گوجرانوالہ میں تیسرا سالانہ عظیم الشان ملک کنوینشن ملک ویلفیر کے زیر انتظام 2 دسمبر گوجرانوالہ میں تیسرا سالانہ عظیم الشان ملک کنوینشن آج منعقد کیا گیا . زیر تعمیر ملک ویلفیر ٹرسٹ ہسپتال کی کشادہ گراونڈ میں منعقد اس خوبصورت تقریب کے روح رواں جناب حاجی ملک محمد افضل ، میجر عبدل قیوم ،ملک سعید ، ملک شہباز، ملک اعجاز،ملک شہزاد ، دیگر تھے.تمام انتظامات نہایت محبت اور خلوص سے کیے گیے تھے. پروگرام بیحد کامیاب رہا.اس کامیابی کا سہرا انہی لوگوں اور ملک کے مختلف اور دور دراز سے آے ہوے ملکوں کے وفود کے سر ہے ، جو جوق در جوق اور بھرپور شوق سے اپنے اپنے قافلے کے ساتھ پنڈال میں داخل ہوے تھے . کنوینشن کو اصل رونق جناب ڈاکٹر سردار یٰسین ملک چیئر مین پی ایس او اور چیرمین سینٹ ،قائم مقام صدر ، وزیر اعظم جناب محمد میاں سومرو نے بخشی جو اس تقریب کے مہمان خصوصی بھی تھے.اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، جسکے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی.جناب ملک افتخار نے نظامت کے فرائض انجام دیے.جبکہ سپاسنامہ لیاقت بھٹی نے پیش کیا .ملک ویلفئیر ٹرسٹ کے وائیس چیرمین ملک محمد افضل صاحب نے اپنے خیالات کا اظھار کرتے ہوے تمام حاضرین اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا ، اور پھر ملک ویلفیر ٹرسٹ کی تین سالہ کارکردگی پر ایک مختصر سا جائزہ پیش کیا.اور برادری کے ہر فرد کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت ملک ویلفیر ٹرسٹ کے بیشمار منصوبوں کی تکمیل اور کامیابی کے بعد ایک میگا پروجیکٹ ملک ویلفیر ہسپتال ہے جس میں ہر خاص و عام کے لئے بلا امتیاز سہولتیں میسر ہونگی ،ملک ویلفیر ہسپتال بڑی تیزی سے تکمیل پانے کو ہے.ملک افضل صاحب نے ٹرسٹ کے دیگر فلاحی کاموں جن میں، دستکاری مراکز ،تعلیم . بچے بچیوں کے مناسب رشتے ، غربا اور مستحق لوگوں کے لئے وظائف ،ڈسپنسریاں پہلے سے ہی شروع کی ہوئی ہیں، جو بڑی کامیابی سے چل رہی ہیں اور جن سے ہزاروں لوگ مستفید ہو رہے ہیں.بعد ازاں ساری انتظامیہ کے متفقہ فیصلے پر ملک محمد افضل صاحب کو پنجاب کی صدارت سونپی گئی، اور سابق ناظم ملک شہزاد کو پنجاب کا متفقہ نائب صدر کا عھدہ سونپا گیا اور ان دونوں محنتی مخلص اور عظیم اشخاص کی دستار بندی بدست محمد میاں سومرو اور سردار ڈاکٹر یٰسین کی گئی . اسی دوران فنڈ ریزنگ کا سلسلہ بھی چلتا رہا، جس میں ملک افضل کی فیملی، ملک شہزاد ،ملک اقبال، ملک سعید، ملک شہباز، اور گوجرانوالہ اور دیگر علاقوں سے آے ہوے شرکاء کی کثیر تعداد نے بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈالا اور دیکھتے ہی دیکھتے ملک ویلفیر ٹرسٹ ہسپتال کے لئے ایک کروڑ سے زائد روپے جمع ہوگئے. ملک اشرف صاحب کے بیٹے نے پچاس لاکھ عطیہ کیے، دوستو یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک سب سے زیادہ فنڈ خود جناب وائیس چیرمین جناب ملک محمد افضل صاحب نے ہی دیا ہے.جبکہ ملک اشرف صاحب اس سے پیشتر بھی پچھتر لاکھ دے چکے ہیں. ملک ویلفیر ٹرسٹ کی فائناس کمیٹی نہایت شفاف طریقے سے رقم ترقیاتی کاموں پر خرچ کر رہی ہے ،جسکا باقائدہ کمپیوٹر ریکارڈ بنایا جاتا ہے ، جس میں ایک ایک بات تفصیل سے لکھی جاتی ہے،اور بقول جناب صدر پنجاب ملک محمد افضل صاحب ،کہ فنڈ کے پیسے کسی بھی پروگرام کے انعقاد کے لئے استعمال نہیں کیے جاتے ،یعنی ان پیسوں سے الله جانتا ہے کہ کبھی بسکٹ بھی نہیں لئے بلکہ یہ ساری رقم ترقیاتی کاموں پر ہی خرچ ہوتی ہے . اس خوبصورت تقریب میں کرنالی صاحب نے محمد میاں سومرو کی شان میں ایک نظم سنائی،جس پر سردار ڈاکٹر یٰسین ملک نے انھیں پچاس ہزار کا انعام دیا، جبکہ ملک فیملی سے ہی ایک جوان جس نے حال ہی میں ایشین گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے اسے ایک لاکھ کا انعام دیا . پنڈال سے ایک بچے نے اٹھ کر ملک افضل صاحب کی خدمت میں ایک ہزار روپے پیش کیے جس کے لئے تالیاں بجائی گئیں . قارئین تین سال سے شروع ہوے ملک ویلفیر ٹرسٹ ہسپتال پر اب تک سات کروڑ سے زائد رقم خرچ ہوگئی ہے ، یہ ہسپتال پچیس کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہوگا ، یہ ہسپتال تین منزلہ ہوگا اور اس میں میڈیکل کے تمام شعبے اور وارڈز بنیں گے. میاں محمد سومرو اور ڈاکٹر سردار یٰسین نے اپنے اپنے بیانات میں یہ عہد بھی کیا ہے ، کہ گوجرانوالہ میں میڈیکل یونیورسٹی بھی انشاللہ بنائی جاۓگی . ہال میں سردار یٰسین اور میاں محمد سومرو کے لئے گائے گیے نغمے بھی پیش کیے گیے . پروگرام کے اختتام پر تمام مہمانوں کو بہترین کھانا کھلایا گیا. قارئین اس پروگرام کی تصویری جھلکیاں آپکو چند گھنٹوں میں دکھائی جا ینگی . … سب سے پہلے ہر جگہہ …دیکھتے رہیے تلونڈی ڈاٹ نیٹ- مخلص – علامہ افتخار احمد خالد چیف ایڈیٹر تلونڈی ڈاٹ نیٹ،خاور کھوکھر چیف ایگزیکٹو تلونڈی ڈاٹ نیٹ