تلونڈی موسیٰ خان آج حاجی محمد انور بھٹی صاحب نے اپنی حویلی میں اپنے بزرگوں کے ایصال ثواب کے لئے ختم پاک کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے قوال شیر علی مہر علی کو خاص طور پر مدعو کیا جس میں گاؤں کے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی . قوال شیر علی مہر علی نے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا اور فیض اقبال ، عمران بھٹی ، حاجی اصغر آف ساؤتھ افریقہ کی فرمائش پر ایک غزل میں سات سر پیش کیے جس پر حاضرین کی کثیر تعداد نے دل کھول کر داد دی فیض اقبال ، عمران بھٹی ، حاجی اصغر آف ساؤتھ افریقہ ، مشتاق بھٹی ، نوید بھٹی اور گاؤں کے دیگر لوگوں نے نوٹوں کی برسات کر دی حاجی اصغر اور گاؤں کے بہت سے لوگ قوالیوں سے جھوم اٹھے رات گۓ تک محفل سماع ؤ سرور جاری رہی [nggallery id=132]