ملک ویلفیر ٹرسٹ گوجرانوالہ کے زیر انتظام ملک دستکاری سکول بھٹی بھنگو کو شیڈول اور نصاب فراہم کر دیا گیا

تلونڈی موسیٰ خان – آج ملک ویلفیر ٹرسٹ گوجرانوالہ کے زیر انتظام ملک دستکاری سکول بھٹی بھنگو کو شیڈول اور نصاب فراہم کر دیا گیا . جس کے لئے خصوصی طور پر گوجرانوالہ سے ملک مقصود چیرمین دستکاری سکولز اور سیکرٹری ملک محمد فاروق تلونڈی موسیٰ خان علامہ افتخار نائب ناظم ملک ویلفیر ٹرسٹ دیہی علاقہ جات کے گھر تشریف لاۓ . وہ کچھ دیر علامہ افتخار کے ساتھ رہے اور پھر اکٹھے بھٹی بھنگو گۓ جہاں پر ملک ویلفیر کمیٹی بھٹی بھنگو کے سینئر عھدے داروں نے ان کا استقبال کیا جن میں خصوصی طور پر حاجی رسول بخش ملک اور دیگر تھے انہوں نے دستکاری سکول بھٹی بھنگو کی بچیوں کو خصوصی لیکچر اور شیڈول نصاب دیا ، اس موقع پر بچیوں کے والدین نے بھی مرکزی قائدین ملک ویلفیر ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا انشاللہ زندگی کے بیشمار شعبہ جات میں ان کی بچیاں خود کفیل ہو جایں گی جس میں کوکنگ ، سلائی ، کڑہائی ، کمپیوٹر ، ڈیزائننگ ، پینٹنگ ، بیوٹیشن اور دیگر شعبہ جات شامل ہیں . اس موقع پر ملک مقصود اور دیگر لوگوں نے سکول کے اشتہارات کے لئے بھی مالی مدد کی    [nggallery id=145]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.