غلام ربانی صاحب تلونڈی موسیٰ خان کی ایک معزز فیملی میں پیدا ہوۓ . غلام ربانی صاحب کے والد غلام فرید ایک نہایت شریف اور درویش تھے . ربانی صاحب کی عمر 65 برس ہے . جو اینگلینڈ پہلی دفعہ 1970 میں گۓ . ربانی صاحب کی شادی 1965 میں ہوئی . انکی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے . جو تمام شادی شدہ ہیں .ربانی صاحب 1970 سے 1992 تک راڈار بنانے والی ایک کمپنی راکال میں کام کرتے ہیں . ربانی صاحب کی 1992 میں اوپن ہارٹ سرجری ہوئی . جس کے بعد ربانی صاحب کو مکمل آرام کا مشوره دیا . ربانی صاحب نے پاکستانی کمیونٹی کے لئے بڑی خدمات انجام دیں . آپ عرصہ 27 سال سرے پولیس کے آیڈوایزر ہیں . آپ برطانیہ میں دو سکولوں کے گورنر ہیں . ربانی صاحب سٹیزن ایڈوائس بیورو کے ڈائریکٹر ہیں . ربانی صاحب جب پاکستان میں تھے مشرق اخبار میں کام کرتے رہے تھے . انکی ملک اکرم اور بشیر صحرائی کے ساتھ رفاقت رہی . مسلم سٹوڈینٹس فیڈریشن کے فنانس سیکرٹری رہے . ایک دفعہ محترمہ فاطمہ جناح کا جلسہ منعقد کروانے کے لئے ربانی صاحب مختلف سینئر سیاستدانوں سے ملے . جن میں انور بھنڈر ، مولانا عبدالستار نیازی ، نوابزادہ نصراللہ خان ، پرویز مشرف وغیرہ سے ملے . ربانی صاحب کو پاکستانی کمیونٹی کی بے بہا خدمات کے اعتراف میں ملک الزبتھ نے (ایم بی ای) ممبر آف برٹش ایمپائیر کے اعزاز اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا . ربانی صاحب کو یہ اعزاز ملکہ الزبتھ کے حکم سے شہزادہ چارلیس نے اپنے ہاتھوں سے عطا کیا . ربانی صاحب نے اینگلینڈ کی مختلف جیلوں اور ہسپتالوں میں مسلم کمیونٹی کیلئے خصوصی طور پر نماز کے لئے پاکیزہ جگہ اور مسلم کھانوں کا بندوبست کروایا ہے . ربانی صاحب اینگلینڈ اور دی نیشن اور نواے جنگ کے کالم نگار ہیں . ربانی صاحب کی دلی خواہش ہے کہ وہ اپنے گاؤں کی فلاح و بہبود کے لئے ضرور کچھ کریں . جس میں ہسپتال اور سکول میں سہولیات فراہم کرنا اہم ہیں [nggallery id=146]