تاتے بایاشی – بولپاک گروپ آف کمپنیز کے مینجنگ ڈائریکٹر حاجی ملک محمد افضل کو جاپان اور پاکستان کے مابین دوستانہ طور پر کھیلی جانے والی ویمن کرکٹ ٹیم کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا ہے اور انہیں مینجر مقرر کیا گیا ہے ، یہ میچز 28 ، 29 اور 30 اپریل کو جاپان میں کھیلے جائیں گے جو ، حقیقت میں تمام پاکستانیوں اور بلخصوس بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں اور جاپان میں مقیم پاکستانیوں کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے . قارئین کرام ! کرکٹ میچ ہو ، یا پھر سماجی خدمت کا کوئی بھی کام ہو ، وہ جاپان میں آنے والا سونامی ہو یا پاکستان میں آفت زدہ زلزلہ ہو ، یا پھر کوئی ثقافتی پروگرام ہو ، حاجی ملک محمد افضل اور ان کی پوری ٹیم پورے جوش و خروش کے ساتھ بے لوث آپ کو میدان عمل میں نظر آئیں گے . زیر نظر تصاویر میں حاجی ملک محمد افضل ، بیگم اعتزاز احسن سینئر رہنما و معروف وکیل اور پاکستانی ٹیم و کوچ کا استقبال کرتے ہوۓ اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے نظر آ رہے ہیں [nggallery id=160]