تلونڈی موسیٰ خان – یکم مئی مزدوروں کا عالمی دن ہے اس دن کو مزدوروں کے نام خاص طور پر منانے کے لئے ڈاکٹر میاں محمد جاوید معراج ایڈووکیٹ نے چیف ایڈیٹر تلونڈی ڈاٹ نیٹ علامہ افتخار احمد خالد کو دعوت دی کہ وہ آئیں اور ان کی پچیس ایکڑ رقبہ پر محیط اراضی پر گندم کی کٹائی کا افتتاح کریں اور سبزیوں ، سلاد ، تمباکو کی کاشت کاری کا جائزہ لیں . گندم کی پیداوار اس سال الله کے فضل سے بہت اچھی ہوئی ہے ، الله سے دعا ہے کہ الله تمام کسانوں ، زمینداروں ، محنت کش مزدوروں کی محنت کو کامیاب بناۓ آمین . گندم کی کٹائی اور دیگر فصلوں کی سیر و سیاحت کے بعد پیپل کی چھاؤں میں بھی بیٹھے رہے جس کا ادیبوں اور شاعروں نے بڑا تزکرہ کیا ہے . بعد ازاں ڈاکٹر میاں محمد جاوید معراج ایڈووکیٹ اور ان کے کنبے کے افراد جن میں ان کے بھائی افتخارعلی ، بچے اور بھتیجے جن کے نام درج ذیل ہیں نے گروپ تصاویر بنوائیں . شجاعت حسین ، آفاق احمد ، زیشاد احمد ، صیام ، وصی ، ارید ، عبداللہ ، ملائکہ ، عشنا ، لائبہ ، پاکیزہ ، منزہ . بچوں کو بچھڑے اور قربانی کے لئے دنبے پالنے کا بھی بہت شوق ہے جس کا پورا اہتمام کیا گیا ہے یاد رہے کہ سعودیہ میں مقیم پرویز احمد نمائندہ خصوصی تلونڈی ڈاٹ نیٹ اور ڈاکٹر میاں محمد جاوید معراج ایڈووکیٹ بھائی ہیں . آخر میں مزدورں کے لئے ایک شعر
خود اس کی اپنی بیٹی کی ہتھیلی خشک رہتی ہے
جو بوڑھا دھوپ میں دن بھر حنا تقسیم کرتا ہے
[nggallery id=164]