پاکستان نیشنل ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ جاپان خوبصورت یادیں چھوڑ گیا

     پاکستان نیشنل ویمن کرکٹ ٹیم 25 اپریل کو جاپان پہنچی جہاں پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ، استقبال میں شامل پاکستان ایمبیسی کے حکام ، جاپانی حکومت کے عھدے دار ، جاپانی و جاپان میں مقیم اردو کی خدمت کرنے والے میڈیا اردو نیٹ جاپان کے چیف ایڈیٹر جناب ناصر ناکاگاوا و پاکستانی معروف تاجروں نے بھی شرکت کی جن میں بولپاک کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو حاجی ملک محمد افضل بھی شامل تھے . اردو نیٹ جاپان کے چیف ایڈیٹر جناب ناصر ناکاگاوا نے مہمانوں کی آمد سے لیکر ان کی رخصتی تک جس خوبصورت انداز سے سارے پروگرامز کو کوریج دی وہ نہیات قابل تحسین ہے ٹیم تلونڈی ڈاٹ نیٹ ، چیف ایڈیٹر جناب ناصر ناکاگاوا اور ان کی پوری ٹیم کو ان کی خدمات پر مبارک باد پیش کرتی ہے اور دعا کرتی ہے کہ الله انہیں اور ان کے اخبار کو ہمیشہ کامیابیوں سے ہم کنار رکھے آمین . اسی طرح بولپاک کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو حاجی ملک محمد افضل نے جس شندار طریقے سے اپنے مہمانوں کے استقبال سے لیکر انہیں خدا حافظ کہنے تک ان کا خیال رکھا ، جس طرح سے پاکستان اور جاپان کی  دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کیا ، اس کی مثال نہیں ملتی . پوری پاکستانی قوم و جاپان میں مقیم پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گۓ ہیں . ٹیم تلونڈی ڈاٹ نیٹ حاجی ملک محمد افضل کو انہیں ملنے والے اعزازات ، جن میں آفیشل تمغے ، شیلڈز اور سب سے بڑھ کر باباۓ کرکٹ کا خطاب ملنے پرانہیں دل کی گہرایوں سے مبارک باد پیش کرتی ہے . پاک جاپان دوستی زندہ باد . فوٹوز بشکریہ اردو نیٹ جاپان      [nggallery id=165]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.