مورخہ چار مئی 2012 بعد از نماز عشاء، رسول نگر میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ملک افتخار احمد اور دیگر مہمانان گرامی میں ملک مقصود اور ملک فاروق شامل تھے . پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ، قاری محمد عثمان صاحب نے تلاوت قرآن پاک کی ، بعد میں نعت رسول مقبول سنانے کا شرف ملک منور حسین کو حاصل ہوا . صدر ملک برادری رسول نگر ملک ریاست علی نے پروگرم میں شرکت کرنے والے تمام لوگوں کو خوش آمدید کہا ، ان کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مختصر خطاب میں فرمایا کہ ہم ہر طرح سے ملک ویلفیر ٹرسٹ کی تمام ٹیم کے ساتھ شانہ بشانہ چلیں گے اور ملک ویلفیر ٹرسٹ کے تمام قائدین کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں . ملک ویلفیر سوسایٹی علی پر چٹھہ کے صدر ملک مشتاق نے یونین کونسل رسول نگر کی تنظیم سازی پر سب کو مبارک باد پیش کی انہوں نے کہا کہ حاجی ملک محمد افضل نے ہمیں فرمایا تھا کہ آپ علی پر چٹھہ میں تنظیم سازی کریں اور الله کے فضل سے ہم نے تنظیم سازی کی . آج کے دور میں حاجی ملک افضل جیسے عظیم لوگ بہت کم نظر آتے ہیں اور ہم ان کے دل و جان سے مشکور ہیں . ملک مقصود صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں رسول نگر یونین کونسل بنانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں ، ملک ویلفیر ٹرسٹ گوجرانوالہ میں جو ملک برادری کا ہسپتال بنا رہے ہیں اس پر اب تک 8 کروڑ روپے لاگت آ چکی ہے اور یہ تقریبآ 25 کروڑ میں مکمل ہو گا جس سے پورے علاقہ کی ملک برادری مستفید ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 6 سلائی سینٹر کھولے ہیں اور ایک عدد ڈسپنسری بھی چل رہی ہے ہم سلائی مرکز میں بلا امتیاز ہر برادری کی بچی کو سلائی ، کڑائی ، بیوٹی پارلر ، مہندی ، کوکنگ ، پینٹ سیکھاتے ہیں تا کہ خواتین معاشرے میں اہم کردار ادا کر سکیں ، ملک مقصود نے کہا کے ہم ایک خود دار قوم ہیں ہماری برادری میں کوئی بھی مانگنے والا نہیں ہے . سب سے آخر میں مہمان خصوصی ملک افتخار احمد نے اپنے خصوصی خطاب میں رسول نگر یونین کونسل مکمل ہونے پر مبارک باد پیش کی انہوں نے فرمایا صدر پنجاب ملک ویلفیر ٹرسٹ حاجی ملک افضل آج کل جاپان ہیں اور سینئر نائب صدر پنجاب ملک شہزاد ان دنوں دبئی میں ہیں اور میجر عبدالقیوم صاحب کچھ دنوں سے علیل ہیں جس وجہ سے وہ نہیں آ سکے . ملک ویلفیر ٹرسٹ کا مقصد ہے کے آپ سب ایک ہو جائیں برادری میں کوئی مسلہ پیش آۓ وہ آپس میں بیٹھ کر حل کریں آپس میں حل نہیں ہوتا تو علی پر چٹھہ چلے جایں اگر ادھر بھی حل نہ ہو تو ہمارے پاس گوجرانوالہ آئیں ہم اپنے قائدین سردار ملک یٰسین ، ڈاکٹر میجر عبدالقیوم ملک اور حاجی ملک محمد افضل کے نقش قدم پر چلتے ہوۓ آپ کی ہر ممکن مدد کریں گے ہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں کے ہم آپ سے فنڈ نہیں مانگیں گے ، ہم آپ سے ووٹ نہیں مانگیں گے لیکن اگر کوئی ملک برادری کا آدمی الیکشن میں حصہ لے تو پھر ضرور آپ اس کو ووٹ دیں . آخر میں ملک افتخار احمد نے تنظیم کے عہدے داروں سے حلف لئے اور ملک یونس جنرل سیکرٹری علی پر چٹھہ نے دعا فرمائی اور اس طرح اس خوبصورت تقریب کا اختتام ہوا [nggallery id=169]