ملک دستکاری سینٹر بھٹی بھنگو کی ماہانہ انسپیکشن و تنخواہوں کی ادائیگی

  گزشتہ روز ملک ویلفیر ٹرسٹ گوجرانوالہ کے زیر انتظام ، بھٹی بھنگو میں قائم ملک دستکاری  سینٹر کا معائینہ کرنے کے لئے ملک فاروق سیکرٹری ملک ویلفیر ٹرسٹ ، 

علامہ افتخار ملک ناظم دیہی علاقہ جات اور ملک رحمت صدر ملک ویلفیر سوسایٹی راہوالی ، بھٹی بھنگو گۓ جہاں معزز میزبانوں جن میں ملک خوشی محمد قریبی رشتہ دار حاجی ملک افضل و ملک طارق ، ماسٹر رسول بخش ملک و دیگر نے پرتپاک استقبال کیا . ملک فاروق نے سینٹر کی ٹیچرز کو بیوٹی پارلر کا سامان اور تنخواہیں دیں . ملک رحمت نے تمام سلائی مشینوں کا جائزہ لیا اور ان کی مینٹنیس کی . علامہ افتخار ملک نے بھٹی بھنگو کی ملک برادری کو یہ یقین دلایا کہ انکی ہر ممکن مدد کی جاۓ گی اور مزید بتایا کہ وائس چیرمین و صدر پنجاب ملک ویلفیر ٹرسٹ حاجی ملک محمد افضل نے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوۓ ملک دستکاری سینٹر بھٹو بھنگو کے لئے ایک بڑے جینریٹر کی خریداری کا حکم جاری کر دیا ہے 

1 comment for “ملک دستکاری سینٹر بھٹی بھنگو کی ماہانہ انسپیکشن و تنخواہوں کی ادائیگی

  1. AFZAL MALIK
    May 10, 2012 at 6:57 am

    Asslam o alekum Aalama sahib mashalla i am very happy about your all activties May God bless you thanks

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *