تلونڈی موسیٰ خان – ملک فیض محمد ڈوگر ، ملک منظور ڈوگر کے بھائی اور محمد اقبال ڈوگر کے کزن مشتاق احمد ڈوگر جو کہ پنجاب پولیس ، ( سپیشل برانچ ) لاہور میں بطور ہیڈ کانسٹیبل اپنی خدمات انجام دے رہے تھے ، گزشتہ شب ملک و قوم کی خدمت کے دوران جام شہادت نوش فرما گۓ . واقعہ کی تفصیل یوں بتائی جاتی ہے کہ مشتاق احمد ڈوگر سول سیکرٹریٹ کے باہر اپنے فرائض منصبی ادا کر رہے تھے کہ ایک بڑے جلوس کی شکل میں لوگ توڑ پھوڑ کرتے ہوۓ وہاں پہنچ گۓ جب مشتاق احمد ڈوگر نے انہیں توڑ پھوڑ سے اور امن عامہ میں خلل سے منع کرنے کی کوشش کی تو مشتعل ہجوم نے انہیں زور دار دھکے سے نیچے گرا دیا اور پھر سینکڑوں لوگ ان کو پاؤں میں روندتے ہوۓ آگے گزر گۓ . زمین پر گرنے سے ان کے سر پر چوٹ آ چکی تھی اور لوگوں کے نیچے کچلے جانے سے ان کی پسلیوں اور دل کو چوٹ لگ چکی تھی . پولیس کے مستعد عملے نے انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا لیکن وہ تھوڑی دیر بعد اپنے مالک حقیقی سے جا ملے . آج ان کی میت کو پورے پولیس پروٹوکول کے ساتھ تلونڈی موسیٰ خان لایا گیا . نماز جنازہ میں گاؤں کی تمام سیاسی ، سماجی شخصیات کے علاوہ محکمہ پولیس پنجاب کے لاتعداد جوانوں اور افسروں نے شرکت کی جن میں خاص طور پر ایس – ایس – پی اسپیشل برانچ جناب ہمایوں مسعود سندھو اور انسپیکٹر سرفراز بھی شامل تھے . نماز جنازہ کے بعد مشتاق احمد ڈوگر کی میت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پولیس کے بڑے دستے نے سلامی پیش کی . پولیس کے جوانوں نے فضا میں رائفلیں بلند کیں اور مشتاق احمد ڈوگر کے جسد خاکی کو سیلوٹ کیا اور فضا میں گولیوں کی آواز اور پولیس کے جوانوں کی گونج دار آواز اور پریڈ نے ماحول میں وہ جذبہ پیدا کر دیا جیسے ہر شخص ملک و قوم کی خدمت میں مر مٹنے کو اپنے لئے فخر کی بات سمجھتا ہے . ایس – ایس – پی جناب ہمایوں مسعود سندھو نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوۓ محکمہ پولیس کی طرف سے مشتاق احمد ڈوگر کے بچوں کے لئے 30 لاکھ روپیہ کا اعلان کیا اور اس کے علاوہ انہوں نے فرمایا کہ مرحوم کے بیٹوں کو تعلیم کے فورا بعد پولیس میں بھرتی کیا جاۓ گا اور وہ مرحوم کے پسماند گان کی ہر ممکن امداد کرتے رہیں گے . مرحوم کے لوحقین اپنے آپ کو زندگی کے کسی موڑ پر بھی تنہا نہیں پائیں گے . مشتاق احمد ڈوگر ہمارے ملک اور محکمہ کا قیمتی اثاثہ تھے اور انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ دیکر محکمہ پولیس میں ایک اعلیٰ مثال پیش کی ہے جسے زندگی بھر بھلایا نہیں جاۓ گا . مرحوم مشتاق احمد ڈوگر کے تابوت کو قومی جھنڈے میں لپیٹ کر لحد میں اتارا گیا اور ایس – ایس – پی اسپیشل برانچ جناب ہمایوں مسعود سندھو نے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاته خوانی کی گئی . اہلیان تلونڈی موسیٰ خان کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں و ٹیم تلونڈی ڈاٹ نیٹ نے مرحوم کے پسماند گان سے اظہار افسوس کیا ہے . سعودیہ سے انجینئر ملک عبدالستار طارق ، پرویز انصاری ، جاپان سے خاور رحمانی ، نوید رحمانی اور بیشمار دیگر دوستوں نے مرحوم کے لوحقین سے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے [nggallery id=176]
2 comments for “مشتاق احمد ڈوگر محکمانہ ڈیوٹی کے دوران جام شہادت نوش فرما گۓ، انہیں پورے اعزازات کے ساتھ دفن کر دیا گیا”