میرا پیارا پسرور روڈ کب تک مکمل ہوپائے گا ؟

تلونڈی موسیٰ خان – بچے جوان …. جوان بوڑھے … اور بزرگ اگلے جہان رخصت ہوتے جارہے ہیں.. اسی دیرینہ خواہش میں کہ انکا اپنا پیارا  روڈ ..پسرور روڈ کیا کبھی مکمل ہوپاےگا ، لیکن پسرور روڈ… پسرور روڈ کی تعمیر التوا کا شکار ہوچکی ہے. محنت مزدوری’ کاروبار یا  ملازمت  کے لئے شہر جانے والے لوگ مختلف  بیماریوں کا شکار ہوتے چلے جارہے ہیں .. جس میں سانس کی بیماریاں سر فہرست ہیں. دھول اسقدر ہے کہ جیسے سردیوں میں دھند پڑتی ہے ..حادثات اور لوٹ مار بھی ٹوٹی سڑک کی وجھہ سے زیادہ ہورہے ہیں. حکام بالا سے درخواست ہے کہ  خدارا پسرور روڈ کے متعلق معاملات کا بغور جایزہ لیں اور سڑک کی تعمیر کا کام جلد مکمل کروائیں. منجانب اہل علاقہ پسرور روڈ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *